نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور نہیں جا سکیں گے

پنجاب کانگریس کے لیڈر اور سابق وزیر نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور صاحب کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: پنجاب کانگریس کے لیڈر اور سابق وزیر نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور صاحب کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ سدھو کو پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کرتارپور صاحب میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت ملی ہے ۔اس کے لیے سدھو کو اٹاری ۔ واگہہ سرحد ی چوکی سے ہوکر پاکستان جانا ہوتا اور وہاں سے کرتار پور پہنچنا ہوتا ۔اس کے لیے پاکستان کا ویزا لینا ہوگا اور ویزے کے لیے وزارت خارجہ سے منظوری لینی ہوتی ۔ لیکن سرکاری ذرائع نے آج یہاں اشارہ دیا کہ 9تاریخ کو افتتاحی تقریب کےلیے سدھو کو وزارت خارجہ سے منظوری ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ذرائع نے کہاکہ 9 تاریخ کو افتتاحی تقریب کے بعد جانے والے پہلے جتھے میں 550مخصوص مہمان جائیں گے جن میں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ ،پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امرندر سنگھ ،سابق وزیرا علی پرکاش سنگھ بادل ،سابق نائب وزیراعلی سکھبیر سنگھ بادل ،مرکزی وزیر ہرسمرت کوربادل اور ہردیپ سنگھ پوری کے علاوہ کئی دیگر ارکان پارلیمان ،یوروپی پارلیمنٹ کے کچھ ارکان ،ریاستی حکومتوں کے وزرا ،ارکان اسمبلی، سرکاری افسران اور اوورسیز سٹیزن آف انڈیا کارڈ رکھنے والے غیر مقیم ہندستانی بھی جائیں گے ۔


ایک سوال کے جواب میں ذرائع نے بتایاکہ 9 تاریخ کو کوریڈور سے کرتارپور صاحب جانے والے مخصوص مہمانوں کے جتھے میں شامل افراد کو منظوری نہیں لینی ہوگی لیکن اس کے بعد منظوری لینی ہوگی ۔پنجاب کے کانگریس لیڈر سدھو کے ذریعہ وزیرخارجہ ایس جے شنکر کو خط لکھ کر پاکستان جانے کی منظوری دیے جانے کی درخواست کے بارے میں پوچھے جانے پر ذرائع نے کہاکہ صرف 9 نومبر کو افتتاحی تقریب میں جانے والے جتھے کے ارکان کے لیے منظوری لینے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ذرائع نے اس بات کی تصدیق کرنے سے انکار کردیا کہ مسٹر سدھو کو منظوری دی گئی ہے یا دی جارہی ہے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 06 Nov 2019, 10:11 PM