نوین پٹنائک کی پانچویں مرتبہ اڈیشہ کے وزیراعلی کے طور پر حلف برداری

گورنر پروفیسر گنیشی لال نے ایک خصوصی تقریب میں پٹنائک کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ حلف دلانے کی یہ تقریب پہلی بار راج بھون سے باہر آئی ڈی سی او ایل ایگزیبیشن گراؤنڈ میں منعقد کی گئی۔

تصویر پی ٹی آئی
تصویر پی ٹی آئی
user

یو این آئی

بھونیشور: بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے سربراہ نوین پٹنائک نے بدھ کو یہاں ایگزیبیشن گراؤنڈ میں مسلسل پانچویں مرتبہ اڈیشہ کے وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اڈیشہ کی سیاسی تاریخ میں ایک ریکارڈ بنا لیا ہے۔

گورنر پروفیسر گنیشی لال نے ایک خصوصی تقریب میں پٹنائک کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ حلف دلانے کی یہ تقریب پہلی بار راج بھون سے باہر آئی ڈی سی او ایل ایگزیبیشن گراؤنڈ میں منعقد کی گئی۔

نوین پٹنائک کی پانچویں مرتبہ اڈیشہ کے وزیراعلی کے طور پر حلف برداری

پٹنائک کے وزیراعلی کا حلف لینے کے بعد حکومت کے 11 وزرا نے کابینہ اور نو ریاستی وزرا نے بھی حلف لیا۔ وزیراعظم نریندرمودی نے اڈیشہ کے وزیراعلی کے طوپر پانچویں مرتبہ حلف لینے والے پٹنائک کو مبارکباد دی۔

مودی نے ٹوئٹ میں لکھا، ’’نوین پٹنائک جی کو اڈیشہ کے وزیراعلی کے طورپر حلف لینے پر مبارکباد۔لوگوں کی امیدوں کو پورا کرنے میں انہیں اور ان کی ٹیم کو مبارکباد۔ میں اڈیشہ کی ترقی کےلئے مرکزسے پورا تعاون دینے کی یقین دہانی کرتا ہوں۔‘‘

تصویر پی ٹی آئی
تصویر پی ٹی آئی

یہاں ایگزیبیشن گراؤنڈ میں حلف برداری کی تقریب کے دوران مشہور مصنفہ اور نوین پٹنائک کی بہن گیتا مہتا بھی موجود رہیں۔ پٹنائک کے ساتھ ان کے 20 وزیروں نے بھی حلف لیا۔ انہوں نے اڈیشہ میں مسلسل پانچویں مرتبہ وزیراعلی بنے رہنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔