نوین کمار جندل کو جان سے مارنے کی دھمکی بھرا ای میل ملا، پولیس سے شکایت کی گئی

نوین کمار نے ٹویٹ کیا کہ آج صبح تقریباً 6:43 بجے انہیں 3 ای میل موصول ہوئی جس میں ان کی اور ان کے خاندان کی بھی گردن کاٹنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

نوین کمار نے بتایا کہ آج صبح تقریباً 6 بجکر 43 منٹ پر انہیں 3 ای میل موصول ہوئے، جن میں ان کے اہل خانہ کو بھی اس طرح کی گردن کاٹنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

نوین کمار جندل جنہیں نوپور شرما کے پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازعہ ریمارکس کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی سے نکال دیا گیا تھا انہوں نے پولیس سے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کی شکایت کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس بارے میں پی سی آر کو مطلع کر دیا ہے اور ڈی سی پی ایسٹ دہلی، سائبر سیل اور دہلی پولیس کمشنر سے کہا ہے کہ وہ اس کا فوری نوٹس لیں۔


یہ دھمکی نوین کمارجندل کو میل کے ذریعے دی گئی ہے۔ انہوں نے صبح ٹویٹ کیا اور کہا کہ آج صبح تقریباً 6:43 بجے مجھے 3 ای میل موصول ہوئے ہیں، جس میں ادے پور میں کنہیا لال کا گلا کاٹنے کا ویڈیو منسلک ہے، جس میں میری اور میرے خاندان کو بھی گردن کاٹنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ میں نے پی سی آر کو آگاہ کر دیا ہے۔

نوین کمار جندل کو جان سے مارنے کی دھمکی بھرا ای میل ملا، پولیس سے شکایت کی گئی

واضح رہے کل دو جنونیوں نے ادے پور میں درزی کا کام کرنے والے کنہیا لال کا ان کی دوکان میں ان کا قتل کر دیاتھا۔ جس کے بعد تناؤ کا ماحول ہے ۔ اس قتل کی راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سمیت کئی اہم شخصیات نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مسلم رہنماؤ ں نے بھی اس قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔