نریندر مودی نے تیسری مرتبہ ہندوستان کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا

لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد اب 18ویں لوک سبھا کی تشکیل کا عمل شروع ہو گیا ہے اور نریندر مودی نے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ حلف برداری تقریب کے دوران تیسری بار وزیر اعظم کا حلف لے لیا

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم مودی کی&nbsp;حلف برداری /8 تصویر ویڈیو گریب</p></div>

وزیر اعظم مودی کیحلف برداری /8 تصویر ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد اب 18ویں لوک سبھا کی تشکیل کا عمل شروع ہو گیا ہے اور نریندر مودی نے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ حلف برداری تقریب کے دوران تیسری بار وزیر اعظم کا حلف لے لیا۔ انہیں صدر دروپدی مرمو نے عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ ان کی کابینہ میں شامل ہونے والے وزرا نے بھی عہدہ اور رازداری کا حلف لیا، جن میں راج ناتھ سنگھ، امت شاہ، نتن گڈکری اور جے پی نڈا شامل ہیں۔

حلف برداری کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر تیاریاں کی گئی ہیں۔ بی جے پی کے تمام اتحادیوں کے سینئر لیڈران کو وزیر کے طور پر حلف لینے کے لیے کال کی گئی ہے۔ جن لوگوں کو کال موصول ہوئی ہے انہوں نے وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر نریندر مودی سے بھی کی۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کو حلف برداری کے پروگرام کے لیے دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔ کھڑگے نے بھی حلف برداری میں شرکت کی۔


ہندوستان کے پڑوسی ممالک کے رہنما وزیر اعظم اور ان کی وزراء کونسل کی تقریب حلف برداری میں شرکت کر رہے ہیں۔ اس تقریب میں مالدیپ کے صدر محمد موئیزو، سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے، سیشلز کے نائب صدر احمد عفیف، ماریشس کے وزیر اعظم پراوِند کمار جگناوتھ، بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ، نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمل دہل 'پرچنڈ' اور بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے نے شرکت کی۔

حلف لینے والے وزراء کی مکمل فہرست

گجرات: امیت شاہ، ایس جے شنکر، منسکھ منڈاویہ، سی آر پاٹل، نیمو بین بمبھانیا۔

ہماچل پردیش: جے پی نڈا۔

اوڈیشہ: اشونی ویشنو، دھرمیندر پردھان، جول اورام۔

کرناٹک: نرملا سیتارامن، ایچ ڈی کماراسوامی، پرہلاد جوشی، شوبھا کرندلاجے، وی سومنا۔

مہاراشٹر: پیوش گوئل، نتن گڈکری،پرتاپ راؤ جادھو، رکشا کھڈسے، رام داس اٹھاولے، مرلیدھر موہول۔

گوا: شریپد نائک، جموں و کشمیر، جتیندر سنگھ۔

مدھیہ پردیش: شیوراج سنگھ چوہان، جیوترادتیہ سندھیا، ساوتری ٹھاکر، ویریندر کمار۔

اتر پردیش: ہردیپ سنگھ پوری، راج ناتھ سنگھ، جینت چودھری، جتن پرساد، پنکج چودھری، بی ایل ورما، انوپریہ پٹیل، کملیش پاسوان، ایس پی سنگھ بگھیل۔

بہار: چراغ پاسوان، گریراج سنگھ، جیتن رام مانجھی، رام ناتھ ٹھاکر، لالن سنگھ، نریانند رائے، راج بھوشن، ستیش دوبے۔

اروناچل پردیش: کرن رجیجو۔

راجستھان: گجیندر سنگھ شیخاوت، ارجن رام میگھوال، بھوپیندر یادو، بھگیرتھ چودھری۔

ہریانہ: ایم ایل کھٹر، راؤ اندرجیت سنگھ، کرشنا پال گوجر۔

کیرالہ: سریش گوپی، جارج کورین۔

تلنگانہ: جی کشن ریڈی، بنڈی سنجے۔

تمل ناڈو: ایل مروگن۔

جھارکھنڈ: سنجے سیٹھ، اناپورنا دیوی۔

چھتیس گڑھ: ٹوکھان ساہو۔

آندھرا پردیش: ڈاکٹر چندر شیکھر پیمسانی، رام موہن نائیڈو کنجراپو، سرینواس ورما

مغربی بنگال: شانتنو ٹھاکر، سکانت مجمدار۔

پنجاب: رونیت سنگھ بٹو۔

آسام: سربانند سونووال، پابیترا مارگریتا۔

اتراکھنڈ: اجے ٹمٹا

دہلی: ہرش ملہوترا

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 09 Jun 2024, 7:36 PM