مودی نے تشہیر پر خرچ کیے 3044 کروڑ روپے: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ’اصل ایشوز‘ سے عوام کی توجہ بھٹکانے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ انهوں نے اپنی تشہیر پر 3044 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ’اصل ایشوز‘ سے عوام کی توجہ بھٹکانے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ انهوں نے اپنی تشہیر پر 3044 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔

مایاوتی نے کہا کہ نریندر مودی اپنے پورے دور حکومت کے دوران سنگ بنیاد جیسے پروگراموں میں مصروف رہے ہیں اور اب غربت اور روزگار جیسے مسائل سے عام لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم اصل ایشوز پر انتخابی بحث روکنے کے لئے گڑے مردے اکھاڑ رہے ہیں۔

بی ایس پی سربراہ نے کہا ’’پی ایم نریندر مودی زیادہ تر سنگ بنیاد رکھنے وغیرہ میں ہی مصروف رہے اور اشتہارات پر 3044 کروڑ روپیہ خرچ کرد یئے۔ اس سرکاری فنڈز سے اتر پردیش جیسی پسماندہ ریاست کے ہر گاؤں میں تعلیم اور اسپتال کا انتظام ہو سکتا تھا، لیکن بی جے پی کے لیے انتخابی مہم کی زیادہ اہمیت ہے تعلیم اور مفاد عامہ کی نہیں‘‘۔

انهوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم اپنی حکومت کی بدترین ناکامیوں کو چھپا رہے ہیں۔ اس کی سخت مذمت کی جانی چاہیے اور عوام کو ایسی کوششوں سے ہوشیار رہنا چاہیے۔

مایاوتی نے کہا ’’بی جے پی اور پی ایم مودی اپنی حکومت کی بدترین ناکامیوں پر سے لوگوں کی توجہ ہٹانے، غربت اور بے روزگاری وغیرہ جیسے عوامی مفاد کے ایشوز کو حقیقی انتخابی بحث بننے سے روکنے کے لیے ہر قسم کے گڑے مردے اکھاڑنے کی كوششوں میں لگے ہوئے ہیں، جو قابل مذمت ہے، عوام اس طرح کے ہتھکنڈوں سے ہوشیار رہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔