مودی انتخابی موسم میں تقریر کرنے سے قبل ہوم ورک کرلیا کریں: ممتا بنرجی

ممتا نے کہا کہ آپ کے اقتدار میں بڑے پیمانے پر بے روزگاری ہے۔ جب کہ 100 دن کام کے معاملے میں بنگال پہلی پوزیشن پر ہے۔ مودی بابو میں چیلنج کرتی ہوں کہ وہ اپنی کاکردگی اور میری کارکردگی پرمباحثہ کرلیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیرا عظم کی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی موسم میں تقریر کرنے سے قبل ہوم ورک کرلیا کریں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی بابو مسلسل غلط اعداد و شمار پیش کرکے عوام کو گمراہ کرتے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ چونکہ مودی بابو یہ جانتے ہیں کہ وہ انتخاب ہار رہے ہیں اس لیے ملک کو درپیش مسائل پر بات کرنے کے بجائے غلط اعداد و شمار پیش کرتے ہیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں تمام بوتھوں پر مرکزی فورسیس کی تعیناتی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہیں معلوم ہے کہ وہ دوسری ریاستوں میں شکست کا سامنا ہے اس لیے وہ یہاں آکر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں مگر بنگال میں بھی انہیں خالی ہاتھ رہنا پڑے گا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ سنا ہے کہ وہ پرولیا میں آخری وقت میں میٹنگ کی ہے۔ کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے مگر میں نے سنا ہے کہ پرولیا میں انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ عوام نے کرسیوں کو پھینک دیا ہے اور پولس پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی بابو نے ملک کے آئین، جمہوریت اور عدالت تینوں کو ختم کردیا ہے۔ مرکزی فورسیس پر بھی اثرانداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


ممتابنرجی نے کہا کہ مودی بابو یہاں آکر عوام کو بتا رہے ہیں کہ میں نے کہا ہے کہ میں مودی کو تھپڑ مارنا چاہتی ہوں، مودی کو پہلے بنگالی زبان کا مطلب جاننا چاہیے؟ میں مودی کو تھپڑ کیوں ماروں گی۔ میں نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی ہے۔ جبکہ میں نے کہا تھا جمہوریت کا تھپڑ پڑنے والا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ عوام ان کے خلاف ووٹ کرنے والے ہیں۔ یہی تو جمہوریت کا تھپڑ ہے۔ مودی بول رہے ہیں کہ میں نے مودی کو تھپڑ سے مارنے کی بات کہی ہے۔ میں کیوں مودی پر تھپڑ ماروں گی؟ میں نے مٹھائی کی پیش کش کی تھی۔ وہ مٹھائی جو سخت تاکہ وہ جھوٹے بیانات نہ دے سکیں۔ میں تو چاہتی ہوں کہ مودی چار سو سال زندہ رہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ کول مافیا اور فیس رسوئی ریکٹ تو مودی بابو چلاتے یں۔ مرشدآباد کی کتاب کھول کر پڑھ لیں دنیا کے سامنے سچائی سامنے آجائے گی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی بابو کیا معلوم تھا کہ ”پرولیا، بانکوڑہ اور مدنی پور کی حالت کا علم تھا، یہاں لوگوں کے خون بہائے جاتے تھے اور ترقیاتی کام نہ کہ برابر تھے۔ مگر ہم نے یہاں کئی اسکیم کی شروعات کی اور لوگوں کی حالت کو تبدیل کردیا گیا۔


ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی بابو بنگال میں آنے سے قبل تھوڑا ہوم ورک کرلیا کریں اور معلوم کرلیں پرولیا کہاں سے کہاں پہنچ گیا ہے۔ جب کہ آپ کے اقتدار میں گزشتہ 45 سالوں میں سب سے بڑے پیمانے پر بے روزگاری ہے۔ جب کہ 100 دن کام کے معاملے میں بنگال پہلی پوزیشن پر ہے۔ مودی بابو میں چیلنج کرتی ہوں کہ وہ اپنی کاکردگی اور میری کارکردگی پرمباحثہ کرلیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔