مودی کب کیا بول دیں انہیں اس کا احساس نہیں: سندیپ چودھری

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ترجمان اور راجستھان کسان کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر سندیپ سنگھ چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم مودی عوام کو اپنے زیر اثر لینے کے لئے کب کیا بول دیں اس کا انہیں احساس نہیں ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اجمیر: آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ترجمان اور راجستھان کسان کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر سندیپ سنگھ چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم مودی عوام کو اپنے زیر اثر لینے کے لئے کب کیا بول دیں اس کا انہیں احساس نہیں ہے۔

سندیپ چودھری نے اجمیر میں نامہ نگاروں سے کہا کہ ملک میں خوف کا ماحول ہے۔ کسان، تاجر، نوجوان اور خواتین سبھی پریشان حال ہیں اور بی جے پی حکومت نے گزشتہ پانچ برسوں میں کانگریس کے دور اقتدار کے میعاد کار کو ہی کیش کرنے کا کام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں ٹنل کی تعمیر یوپی اے حکومت میں، آسام میں برہم پتر ندی کا کام بھی کانگریس کے دور اقتدار میں ہوا لیکن مودی نے اپنے میعاد کار میں افتتاح کرکے جھوٹی واہ واہی لوٹنے کا کام کیا ہے۔

چودھری نے کہا کہ ہندوستانی فوج کے سیاسی مقصد کے لئے استعمال کا کام بھی مودی نے کیا ہے۔ وہ بھول گئے کہ جس کی بنیاد پر وہ راج کررہے ہیں وہ کانگریس کی ہی دین ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم مودی عہدے کے وقار کو کھوتے جارہے ہیں۔
وہ جس طرح سے سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور کانگریس پر الزام لگارہے ہیں ایسا ملک کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا ہے۔

چودھری نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے دوران کانگریس پارٹی کے قومی صدر راہل گاندھی نے کسانوں کے قرض معاف کرنے کی جو ذمہ داری لی،ریاست میں کانگریس کی حکومت آتے ہی وزیراعلی اشوک گہلوت نے کسانوں کے 18 ہزار کروڑ روپے کے قرض معاف کردیئے کیونکہ کانگریس نے بی جے پی حکومت کے پانچ برسوں میں کسانوں کو خودکشی کرتے ہوئے دیکھ کر ان کی پریشانی کو سمجھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔