’نریندر مودی اور منوہر لال کھٹر ہریانہ میں کسانوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کے ذمہ دار‘

ریاست ہریانہ واقع کرنال میں گزشتہ 28 اگست کو کسانوں پر کیے گئے لاٹھی چارج کے خلاف عام آدمی پارٹی نے 31 اگست کو پنجاب میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

چنڈی گڑھ: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی پنجاب یونٹ کل (منگل 31 اگست) ضلع سطح پر احتجاج کرے گی جس میں دو دن قبل کرنال، ہریانہ میں کسانوں پر لاٹھی چارج کے واقعہ پر احتجاج کیا جائے گا۔ پارٹی کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر کے ذریعے مرکزی حکومت کو یادداشتیں بھیجی جائیں گی۔

عام آدمی پارٹی کے کسان ونگ پنجاب کے صدر اور ایم ایل اے کلتار سنگھ سندھواں نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کسانوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاٹھی چارج میں سشیل کاجل نامی کسان کی موت ہو گئی ہے اور 10 سے زائد شدید زخمی ہوئے ہیں۔


کلتار سنگھ سندھواں نے بتایا کہ ان کی پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ لاٹھی چارج کا حکم دینے والے ایس ڈی ایم اور پولیس افسران کو فوری طور پر برطرف کیا جائے اور ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلی منوہر لال کھٹر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو اس واقعہ کے لیے کسانوں سے عوامی طور پر معافی مانگنی چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔