مودی اتوار کی شام سواسات بجے تیسری بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیں گے
صدر کے سکریٹریٹ نے کہا کہ صدر دروپدی مرمو اتوار کی شام سواسات بجے راشٹرپتی بھون میں منعقد ایک تقریب میں نریندرمودی کو عہدے کا حلف دلائیں گی۔
نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی پارلیمانی پارٹی کے رہنما نریندر مودی اتوار کی شام سوا سات بجے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیں گے۔ کل ہوئے این ڈی اے کے اجلاس میں نریندر مودی کو اپنا رہنما منتخب کر لیا جس کے بعد انہوں نے صدر جمہوریہ کے سامنے اپنا دعویٰ پیش کیا۔
صدر کے سکریٹریٹ نے جمعہ کو کہا کہ صدر دروپدی مرمو اتوار کی شام سواسات بجے راشٹرپتی بھون میں منعقد ایک تقریب میں نریندر مودی کو عہدے کا حلف دلائیں گی۔ نریندر مودی کے ساتھ ان کی وزراء کونسل کے کچھ ارکان بھی حلف لیں گے۔
اس سے پہلے جب مودی راشٹرپتی بھون گئے تھے اور صدر مرمو سے ملاقات کی تھی تو صدر نے انہیں وزیر اعظم کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا اور انہیں حلف لینے کی دعوت دی تھی۔قابل ذکر ہے کہ این ڈی اے نے نریندر مودی کو اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کیا ہے۔
این ڈی اے نے لوک سبھا انتخابات میں 293 سیٹیں جیت کر مسلسل تیسری بار اکثریت حاصل کی ہے۔ واضح رہے بی جے پی کو اس مرتبہ اکثریت نہیں حاصل ہوئی ہے جس کی وجہ سے بی جے پی کا انحصار این ڈی اے کے اتحادیوں پر بڑھ گیا ہے۔ کہا یہ جا رہا ہے کہ انتخابی نتائج نے وزیر اعظم نریندر مودی کو کمزور کر دیا ہے اور ان کو اتحاد میں حکومت چلانے کا کوئی تجربہ بھی نہیں ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔