یوپی میں الہ آباد نام والے چار اسٹیشنوں کے نام تبدیل
الہ آباد میں واقع الہ آباد سٹی اسٹیشن اب ’پریاگ راج رام باغ‘، الہ آباد چھیوکی ’پریاگ راج چھیوکی‘، اور پریاگ گھاٹ ’پریاگ راج سنگم‘ کے نام سے جانے جائیں گے
الہ آباد: انڈین ریلوے نے اتر پردیش کے ضلع ہآباد کے چار ریلوے اسٹیشنوں کا نام تبدیل کردیا ہے۔ جمعرات کو جاری بیان کے مطابق اب الہ آباد جکشن ’پریاگ راج جکشن‘ کے نام سے جانا جائے گا۔ اسی طرح سے الہ آباد میں واقع الہ آباد سٹی اب ’پریاگ راج رام باغ‘، الہ آباد چھیوکی ’پریاگ راج چھیوکی‘، اور پریاگ گھاٹ ’پریاگ راج سنگم‘ کے نام سے جانے جائیں گے۔
مرکزی وزیر پیوش گوئل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ’’مرکزی اور ریاستی حکومت نے پریاگ راج میں واقع چار اسٹیشنوں، الہ آباد جکشن، الہ آباد سٹی، الہ آباد چھیوکی اور پریاگ گھاٹ اسٹیشنوں کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کا نام اب پریاگ راج سے شروع ہوگا۔ حکومت کا یہ فیصلہ شہر کی پرانے شناخت کو واپس لائے گا۔‘‘
اس سے قبل 18 اکتوبر 2018 کو اترپردیش حکومت نے 2019 کمبھ میلہ سے عین قبل الہ آباد کا نام تبدیل کر کے پریاگ راج کردیا تھا اس کے بعد جنوری 2019 میں مرکزی حکومت نے اسے منظوری فراہم کردی تھی۔ تاہم اسٹیشن کا نام حکومت نے ضلع کا نام تبدیل کرنے کے ڈیڑھ سال بعد تبدیل کیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔