نلن پربھات جموں و کشمیر پولیس کے نئے اسپیشل ڈائریکٹر جنرل، یکم اکتوبر کو سنبھالیں گے عہدہ

سینئر انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسر نلن پربھات جموں و کشمیر کے نئے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) ہوں گے۔ جموں و کشمیر کے موجودہ ڈی جی پی آر آر سوین 30 ستمبر 2024 کو سبکدوش ہو رہے ہیں

<div class="paragraphs"><p>نلن پربھات / سوشل میڈیا</p></div>

نلن پربھات / سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

سری نگر: سینئر انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسر نلن پربھات جموں و کشمیر کے نئے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) ہوں گے۔ جموں و کشمیر کے موجودہ ڈی جی پی آر آر سوین 30 ستمبر 2024 کو سبکدوش ہو رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نلن پربھات جموں و کشمیر میں سی آر پی ایف کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور سی آر پی ایف آئی جی پی کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک حکم نامہ میں کہا گیا، ’’نلن پربھات (آئی پی ایس اے پی بیچ 1992) کو جموں و کشمیر کے اسپیشل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے طور پر تعینات کیا جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ موجودہ ڈی جی پی جموں و کشمیر آر آر سوین کے 30 ستمبر کو ریٹائر ہونے کے پیش نظر لیا گیا ہے۔‘‘

حکم نامہ میں کہا گیا، ’’نلن پربھات کی یکم اکتوبر 2024 سے اگلے احکامات تک ڈی جی پی جموں و کشمیر کے طور پر تقرری عمل میں لائی جا رہی ہے۔‘‘ خیال رہے کہ نلن پربھات اس وقت نیشنل سیکورٹی گارڈ (این ایس جی) کے ڈائریکٹر جنرل کے بطور خدمات انجام دے رہے ہیں۔


سینئر پولیس آفیسر نلن پربھات 1992 بیچ کے آئی پی ایس آفیسر ہیں، جوکہ 1968 میں منالی، ہماچل پردیش کے تھونگری گاؤں میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے سینٹ اسٹیفن کالج دہلی سے بی اے (آنرز) اور ایم اے مکمل کیا۔ انہوں نے آندھرا پردیش سے ڈیپوٹیشن پر اے جی ایم یو ٹی کیڈر میں شمولیت اختیار کی۔ نلن پربھات اس وقت نیشنل سیکورٹی گارڈ (این ایس جی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔