آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے توڑا قانون، ناگپور عدالت میں حاضر ہونے کا حکم
آر ایس ایس کو ایک تقریب کے سلسلے میں حکم دیا گیا تھا کہ وہ اسلحے وغیرہ نہ رکھیں، لیکن تقریباً 700 سیوم سیوکوں نے لاٹھیوں کے ساتھ ریلی نکالی۔ اس سلسلے میں ایک شخص نے سیشن کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔
مہاراشٹر کے ناگپور سیشن کورٹ نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کو ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں انھیں 11 دسمبر کو عدالت میں حاضر ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔ الزام ہے کہ پولس نے انھیں ایک تقریب کے انعقاد کی اجازت دی تھی لیکن اس میں اسلحہ یا لاٹھی وغیرہ رکھنے کے لیے منع کیا گیا تھا، اس کے باوجود اس تقریب میں لاٹھیوں کا مظاہرہ ہوا۔ یہ تقریب اسی سال 7 جون کو ناگپور میں آر ایس ایس دفتر میں منعقد کیا گیا تھا۔
ناگپور کے ایک باشندہ اس سلسلے میں ایک عرضی مجسٹریٹ کورٹ میں میں داخل کی تھی جس کو خارج کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں عرضی دہندہ نے سیشن کورٹ میں شکایت کی۔ ایک انگریزی اخبار کے مطابق عرضی دہندہ موہنیش جیون لال جبل پوری کا کہنا ہے کہ ’’پولس نے بغیر اسلحہ ’پتھ سنچالن‘ منعقد کرنے کی اجازت دی تھی لیکن اس ریلی میں تقریباً 700 سویم سیوک لاٹھیوں کے ساتھ شامل ہوئے اور یہ تقریب منعقد کرنے کی اجازت کی شرطوں کی خلاف ورزی تھی۔‘‘
سیشن کورٹ نے عرضی کو منظور کرتے ہوئے اس سلسلے میں آر ایس ایس سے سوال بھی پوچھے ہیں اور آر ایس ایس سربراہ وک عدالت میں ھاضر ہونے کا حکم بھی صادر کیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 16 Nov 2018, 12:09 PM