چندرابابو کی دہلی روانگی کل، ’ہندوستان بچاو، جمہوریت بچاو‘ تحریک کا کریں گے آغاز

اے پی کے وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے سربراہ چندرابابو نائیڈو نے کہا کہ وہ ہفتہ 13 اپریل کو دہلی روانہ ہورہے ہیں، انہوں نے اعلان کیا کہ وہاں سے وہ ’ہندوستان بچاو، جمہوریت بچاو‘ تحریک کا آغاز کریں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

امراوتی: اے پی کے وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے سربراہ این چندرابابونائیڈو نے کہا ہے کہ وہ ہفتہ 13اپریل کو دہلی روانہ ہورہے ہیں ۔انہوں نے اعلان کیا کہ وہ قومی دارالحکومت سے ’’ہندوستان بچاو، جمہوریت بچاو‘‘تحریک کا آغاز کریں گے۔

چندرابابو نے یاد دہانی کروائی کہ انہوں نے 22 سیاسی جماعتوں کی طرف سے الیکشن کمیشن سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے کہا تھا کہ ان تمام کو ای وی ایمس پر بھروسہ نہیں ہے۔انتخابات کے دوران ریاست میں تلگودیشم کے لیڈروں اور کارکنوں کے خلاف تشدد پر اظہا رخیال کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ’’کیا آپ نے اس طرح کا تشدد بالخصوص سریکاکلم،مشرقی ومغربی گوداوری اضلاع میں دیکھا ہے؟‘‘انہوں نے کہاکہ ریاست میں بھر گڑبڑپیداکرنے کیلئے غنڈوں کو لایاگیا تھا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ان غنڈوں نے یہاں تک کہ اسپیکر کوڈیلہ سیواپرساد راو پر بھی حملہ کیا اور تاڑی پتری میں انارکی پھیلائی ۔راجمندری پارلیمانی حلقہ سے مقابلہ کرنے والی ماگنٹی روپا ایک گھریلو خاتون ہیں تاہم وائی ایس آرکانگریس کے کارکنوں نے ان پر بھی حملہ کردیا؟انہوں نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ وائی ایس آر کانگریس کے کارکنوں نے بڑے پیمانہ پر تشدد، فساد ، حملوں اور تصادم کے واقعات میں حصہ لیا۔

انہوں نے نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ تمام خود مختار اداروں کا غلط استعمال مودی کے دور حکمرانی میں کیا گیا اور الیکشن کمیشن بی جے پی کا برانچ آفس بن گیا ۔انہوں نے یاددہانی کروائی کہ ریاست نے پُرامن انتخابات کے لئے فورسس کی 392کمپنیوں کی خواہش کی تھی تاہم مرکز نے صرف 190کمپنیاں ہی بھیجی ۔انہوں نے سوال کیا کہ اپوزیشن لیڈر جگن موہن ریڈی نے گزشتہ روز ای وی ایمس کے مناسب طور پرکام نہ کرنے پر ایک لفظ بھی نہیں کہا ۔ای وی ایمس کی عدم کارکردگی کی مذمت کرنے کے بجائے جگن نے الیکشن کمیشن کو مبارکباد دی ۔وہ اس کے ذریعہ کیا پیام دینا چاہتے ہیں؟

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔