حلف برداری کی رسم کے دوران مسلم اراکین اسمبلی نے اللہ کے نام پر حلف اٹھایا

مجلس کے رکن اسمبلی مفتی اسمائیل قاسمی نے قرآن پاک پرہاتھ رکھ کر حلف لیا

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ریاست مہاراشٹر کے کل 288 رکنی اسمبلی میں سے 285اراکین اسمبلی کی حلف برداری عمل میں آئی جس کے دوران 10مسلم اراکین اسمبلی میں سے9مسلم اراکین اسمبلی نے اردو اور ہندی میں اللہ کے نام پر حلف لیا۔

واضح رہے شیوسینا کے مسلم رکن اسمبلی عبدالستار شیخ نے خالص مراٹھی زبان میں حلف اٹھایا۔


جبکہ ریاست کے پاورلوم شہر مالیگاوں سے تعلق رکھنے والے مجلس اتحادالمسلمین کے رکن اسمبلی مفتی محمد اسمائیل حلف برداری کی رسم کے وقت اسمبلی اجلاس کے پہلے دن ہی تاخیر سے پہنچے۔ بعد میں ان کی رسم حلف برداری پوٹیم اسپیکر کے دفتر میں عمل میں آئی جس کے دوران انہوں نے ہاتھ میں قرآن مجید اٹھا کر حلف اٹھایا ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔