مسلم لیگ جموں و کشمیر پر ’یو اے پی اے‘ کے تحت پابندی عائد، امت شاہ نے سوشل میڈیا پر دی جانکاری

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا کہنا ہے کہ پی ایم مودی کا پیغام صاف ہے، ملک کے اتحاد، سالمیت و خود مختاری کے خلاف کام کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔

امت شاہ، تصویر یو این آئی
امت شاہ، تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

مرکزی حکومت نے مسلم لیگ جموں و کشمیر پر پابندی لگا دی ہے۔ سامنے آ رہی خبروں کے مطابق یو اے پی اے کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مرکز نے مسلم لیگ جموں و کشمیر (مسرت عالم گروپ) پر پابندی لگائی گئی ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے خود اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل  پر پوسٹ کر جانکاری دی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جو پوسٹ کیا ہے، اس میں لکھا ہے کہ ’’مسلم لیگ جموں و کشمیر (مسرت عالم گروپ)/ایم ایل جے کے-ایم اے کو یو اے پی اے کے تحت غیر قانونی ادارہ قرار دیا گیا ہے۔ یہ ادارہ اور اس کے اراکین ملک مخالف اور علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ علاوہ ازیں یہ جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ روش کی حمایت کرتے رہے ہیں اور جموں و کشمیر میں اسلامی قانون نافذ کرنے سے متعلق لوگوں کو اکساتے ہیں۔‘‘


امت شاہ نے اپنے پوسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کا بھی تذکرہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ علیحدگی پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث تنظیموں کے خلاف کسی بھی طرح کا نرم رویہ نہیں رکھتے۔ وہ لکھتے ہیں کہ ’’پی ایم مودی کا صاف اور واضح پیغام ہے کہ ملک کے اتحاد، سالمیت و خود مختاری کے خلاف کام کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ اسے قانون کے مکمل غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔