مسلم بھائیوں نے نماز ادائیگی کے بعد دھرنا پر بیٹھے بھوکے کسانوں میں تقسیم کیا لنگر، دیکھیں ویڈیو

مودی حکومت کے ذریعہ پاس کردہ زرعی قوانین کے خلاف پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہے۔ کسانوں نے ان قوانین کو اپنے خلاف بتایا ہے اور اپوزیشن پارٹیاں بھی ان کے حق میں لگاتار آواز اٹھا رہی ہیں۔

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب
user

تنویر

زرعی قوانین کے خلاف پورے ملک میں کسانوں کی تحریک جاری ہے۔ کئی مقامات پر کسان سڑکوں پر اتر کر دھرنا و مظاہرہ کر رہے ہیں اور پنجاب میں تو یہ تحریک اپنے عروج پر دکھائی دے رہی ہے۔ کسانوں نے غیر معینہ مدت کا دھرنا شروع کر رکھا ہے اور ریل روکو تحریک بھی شروع کی ہوئی ہے۔ اس درمیان پنجاب کا ایک ویڈیو شوشل میڈیا پر کافی شیئر ہو رہا ہے جس میں کچھ مسلم بھائیوں نے زرعی قوانین کے خلاف دھرنے پر بیٹھے کسان بھائیوں میں لنگر تقسیم کیا۔

اشوک سنگھ گرچا نامی ایک ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کیے گئے ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ "پنجاب میں مسلم بھائیوں نے نماز پڑھی اور پھر کسان مظاہرین کے درمیان لنگر تقسیم کیا گیا۔" ویڈیو دیکھنے سے واضح ہوتا ہے کہ پنجاب کے کسی مقام پر سینکڑوں کی تعداد میں سکھ کسان زرعی قوانین کے خلاف دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں اور پنجابی زبان میں اسٹیج سے تقریر بھی ہو رہی ہے۔ اسی درمیان کچھ مسلم برادران ٹوپی پہنے بھوکے پیاسے بیٹھے کسانوں میں لنگر تقسیم کر رہے جو ہندوستان کی گنگا-جمنی تہذیب کا بہترین نمونہ ہے۔


قابل ذکر ہے کہ مودی حکومت کے ذریعہ پاس کردہ زرعی قوانین کے خلاف پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہے۔ کسانوں نے ان قوانین کو اپنے خلاف بتایا ہے اور اپوزیشن پارٹیاں بھی ان کے حق میں لگاتار آواز اٹھا رہی ہیں۔ خصوصی طور پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی بھی اس معاملے میں لگاتار مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور آج پنجاب میں انھوں نے 'کھیتی بچاؤ یاترا' کی قیادت کرتے ہوئے کسانوں کے لیے ہر لڑائی لڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔