گوری لنکیش کا قاتل جھارکھنڈ سے گرفتار، پولس آج عدالت میں کرے گی پیش

جھارکھنڈ پولس کے تعاون سے بنگلورو سے آئی ایس آئی ٹی کی ٹیم نے صنعت کار پردیپ کھیمکا کی رہائش پر چھاپہ ماری کی جہاں سے رشی کیش کی گرفتاری ہوئی۔ رشی کیش کچھ دنوں سے یہاں اپنی پہچان چھپا کر مقیم تھا۔

گوری لنکیش کی فائل فوٹو
گوری لنکیش کی فائل فوٹو
user

قومی آواز بیورو

مشہور و معروف سماجی کارکن اور صحافی گوری لنکیش قتل معاملے میں ایس آئی ٹی کو ایک بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو ایس آئی ٹی نے اس قتل سے متعلق فرار اہم ملزم رشی کیش ڈیواریکر کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گرفتاری جھارکھنڈ کے کتراس میں ہوئی جہاں وہ ایک پٹرول پمپ پر ملازمت کر رہا تھا۔ بنیادی طور پر رشی کیش مہاراشٹر واقع اورنگ آباد کا باشندہ بتایا جاتا ہے۔


میڈیا ذرائع کے مطابق جھارکھنڈ پولس کے تعاون سے بنگلورو سے آئی ایس آئی ٹی کی ٹیم نے صنعت کار پردیپ کھیمکا کی رہائش پر چھاپہ ماری کی جہاں سے رشی کیش کی برآمدگی ہوئی۔ رشی کیش کچھ دنوں سے یہاں اپنی پہچان چھپا کر مقیم تھا اور کتراس میں پردیپ کھیمکا کے پٹرول پمپ میں کئیر ٹیکر کی شکل میں کام کر رہا تھا۔ بھگت محلہ میں وہ پٹرول پمپ کے مالک کے ہی گھر میں کرایہ پر رہ رہا تھا۔

واضح رہے کہ گوری لنکیش قتل کے زیادہ تر ملزمین گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ رشی کیش کو ہندوتوا تنظیم سے جڑے ہونے کی بات کہی جا رہی ہے۔ جمعہ کو پولس رشی کیش کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد ٹرانزٹ ریمانڈ پر بنگلورو لے جائے گی اور آگے کی کارروائی وہاں ہوگی۔ قابل غور ہے کہ 5 ستمبر 2017 کو گوری لنکیش کی بنگلورو واقع ان کی رہائش کے باہر گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔