منور رانا کے بیٹے نے چچا کو پھنسانے کے لئے خود پر فائرنگ کرائی! یوپی پولیس کا دعویٰ

رپورٹ کے مطابق، رائے بریلی پولیس نے تفتیش کے بعد اہم انکشاف کیا ہے کہ منور رانا کے بیٹے نے اپنے چچا اور چچازاد بھائیوں کو پھنسانے کے لئے خود پر فائرنگ کرائی!

منور رانا / آئی اے این ایس
منور رانا / آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

لکھنؤ: رپورٹ کے مطابق، رائے بریلی پولیس نے تفتیش کے بعد اہم انکشاف کیا ہے کہ منور رانا کے بیٹے نے اپنے چچا اور چچازاد بھائیوں کو پھنسانے کے لئے خود پر فائرنگ کرائی! اس پورے معاملے کے پیچھے جائیداد کا تنازعہ بتایا جا رہا ہے، پولیس نے چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

آج تک کی رپورٹ کے مطابق، فائرنگ کا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا ہے کہ کس طرح منور رانا کا بیٹا رائے بریلی کے پٹرول پمپ پر پہنچا، پٹرول پمپ کے باہر گاڑی کھڑی کی اور خود بھی کار میں ہی بیٹھا رہا۔ کچھ دیر بعد 2-3 شوٹر وہاں پہنچ گئے، کار کا معائنہ کرنے کے بعد وہ فائرنگ کر کے فرار ہو جاتے ہیں۔


رپورٹ کے مطابق سی سی ٹی وی سے انکشافات کے بعد رائے بریلی پولیس گذشتہ رات منور رانا کے بیٹے کو پکڑنے ان کے گھر گئی تھی لیکن وہ انہیں نہیں نہیں مل سکا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی میں نظر آنے والے تمام شوٹروں کو گرفتار کر لیا ہے اور وہ معاملہ کا انکشاف کرنے جا رہی ہے۔ منورور رانا کے بیٹے کو جلد ہی اس معاملے میں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رائے بریلی کے اوم کلارک ہوٹل میں اس واقعہ کے پیش آنے سے قبل منور رانا کے بیٹے نے ڈھائی گھنٹے تک شوٹروں سے ملاقات کی، تبریز رات 12 بجے سے 2.30 بجے تک شوٹروں کے ساتھ ہوٹل میں موجود تھا۔ اس معاملے میں رائے بریلی پولیس نے حلیم، سلطان، ستیندر تیواری اور شبھم سرکار کو گرفتار کیا ہے۔


موٹرسائیکل سواروں میں دونوں شوٹر رائے بریلی میں ہورڈنگ لگانے کا کام کرنے کرتے ہیں اور دونوں کئی بار جیل جا چکے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تبریز نے چچازاد بھائیوں کے حصہ کی زمین 85 لاکھ روپے میں بیچ دی، جس پر چچازاد بھائیوں نے اعتراض ظاہر کیا۔ تبریز پر اس کے بعد رقم واپس کرنے کا دباؤ تھا۔

لکھنؤ میں دیر رات گئے پولیس کی طرف سے منور رانا کی رہائش پر چھاپہ ماری کرنے اور تبریز کو تلاش کرنے پر منور رانا اور ان کی بٹی فوزیہ رانا نے سخت رد عمل ظاہر کیا تھا۔ فوزیہ رانا نے کہا تھا کہ یہ ان کے والد کے خلاف انتظامیہ کی انتقامی کاررائی ہے۔ شاعر منور رانا نے بھی پولیس کی کارروائی کو نامناسب قرار دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔