حقہ پارلر میں چھاپہ ماری کے بعد حراست میں لیے گئے منور فاروقی، پوچھ تاچھ کے بعد ملی رِہائی

گزشتہ شب جنوبی ممبئی کے فورٹ میں ایک حقہ پارلر میں پولیس نے چھاپہ ماری کی، اس دوران حراست میں لیے گئے لوگوں کے ایک گروپ میں منور فاروقی بھی شامل تھے۔

<div class="paragraphs"><p>منور فاروقی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

منور فاروقی، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

مشہور اسٹینڈ اَپ کامیڈین اور بِگ باس-17 کے فاتح منور فاروقی کو گزشتہ شب ممبئی کے فورٹ علاقے میں حقہ بار میں چھاپہ ماری کے دوران حراست میں لے لیا گیا تھا، لیکن پوچھ تاچھ کے بعد انھیں رِہائی مل گئی ہے۔ منور فاروقی کے ساتھ ساتھ 13 دیگر لوگوں کو بھی حراست میں لیے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ شب جنوبی ممبئی کے فورٹ میں ایک حقہ پارلر میں پولیس کی چھاپہ ماری کے دوران حراست میں لیے گئے اشخاص کے ایک گروپ میں منور فاروقی بھی شامل تھے۔ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی جس کی بنیاد پر یہ چھاپہ ماری کی گئی۔ پولیس افسران نے ہربل کی آڑ میں تمباکو والا حقہ پینے کے شبہ میں منور سمیت ایک درجن سے زائد لوگوں کو حراست میں لیا تھا، حالانکہ پوچھ تاچھ کے بعد انھیں چھوڑ دیا گیا۔


ایک پولیس افسر نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ’’ہماری ٹیم کو ہربل کی آڑ میں تمباکو کے استعمال کی جانکاری ملی تھی۔ اس کے بعد حقہ بار میں چھاپہ ماری کی گئی۔ ہم نے استعمال کی گئی اشیاء کے بارے میں پتہ لگانے کے مقصد سے ماہرین کو بلایا تھا۔ حراست میں لیے گئے لوگوں میں فاروقی بھی شامل تھے۔‘‘ پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے سبھی ملزمین سے پوچھ تاچھ کے بعد ان کے خلاف معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔ حالانکہ فی الحال یہ سامنے نہیں آیا ہے کہ منور فاروقی اور دیگر لوگ جو حقہ پی رہے تھے، اس میں ہربل کا استعمال کیا گیا تھا یا پھر تمباکو کا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔