ممبئی: اسٹریٹ وینڈر نے اڑائے نوکری کرنے والوں کے ہوش! وڑا پاؤ فروخت کرکے کرتا ہے لاکھوں کی کمائی

ایک وائرل ویڈیو کے مطابق وڑا پاؤ فروخت کرنے والے ایک شخص کی روزانہ کی کمائی 9300 روپے ہے جو خرچ کاٹنے کے بعد سالانہ 24 لاکھ روپے تک پہنچ جاتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

ملک میں زیادہ تر لوگ نوکری کے ذریعہ چھوٹی سطح سے شروع کرکے ٹاپ مینجمنٹ میں جانے کا خواب دیکھتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ پانے کی خواہش رکھتے ہیں تاکہ اپنی زندگی خوشحال طریقے سے گزار سکیں۔ لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ یہاں آج بھی زیادہ تر لوگ ایک لاکھ روپیہ مہینہ تنخواہ حاصل کرنے سے کافی دور ہیں۔ وہیں ممبئی میں سڑک کنارے ٹھیلہ لگا کر وڑا پاؤ فروخت کرنے والے ایک شخص کی کمائی نے سبھی کو حیران کر دیا ہے۔

دراصل ایک وائرل ویڈیو سامنے آیا ہے جس کے قریب 1 کروڑ ویوز آچکے ہیں۔ انسٹاگرام پر آئے اس ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ وڑا پاؤ بیچنے والے اس اسٹریٹ وینڈر کی سالانہ کمائی 24 لاکھ روپے ہے۔ اس اسٹریٹ وینڈر کی مہینہ کی کمائی تقریباً 2.80 لاکھ روپے ہے، جس میں سے وہ 80 ہزار روپے مہینہ خرچ کرتا ہے۔ اس طرح اسے ہر مہینہ 2 لاکھ روپے کی بچت ہوتی ہے۔


اسٹریٹ وینڈر کی لاکھوں روپے کی کمائی سن کر لوگوں کے ہوش اڑ گئے ہیں۔ ساتھ ہی اس ویڈیو نے اسٹریٹ وینڈروں کی کمائی پر سے پردہ اٹھانے کا کام کیا ہے۔ اس سے لوگوں کو سمجھ میں آ رہا ہے کہ پیسہ کمانے کے لیے کسی گلوبل کمپنی کے کانچ کے دفتر میں بیٹھنا ضروری نہیں ہے۔

یہ سبھی کو پتہ ہے کہ ممبئی سمیت پورے مہاراشٹر میں بڑا پاؤ کا الگ ہی کریز ہے۔ لوگ اس اسٹریٹ فوڈ کو کافی پسند کرتے ہیں۔ ویڈیو میں بڑا پاؤ بیچنے والا کہتا ہے کہ صبح سے ہی ہم قریب 200 وڑا پاؤ بیچ چکے تھے۔ شام ہوتے ہوتے یہ اعداد و شمار 622 پر پہنچ گیا۔ ایک وڑے پاؤ کی قیمت 15 روپے ہے۔ اس طرح اس کی روزانہ کی کمائی قریب 9300 روپے ہو جاتی ہے۔ اگر آپ اسے پورے مہینہ میں دیکھیں تو کمائی 2.80 لاکھ روپے سے اوپر تک پہنچ جائے گی۔


وائرل ویڈیو پر کئی یوزرس نے مزیدار کمنٹس بھی کیے ہیں۔ ایک نے لکھا " مجھے سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ میں اپنی زندگی کے ساتھ کیا کر رہا ہوں"۔ وہیں دوسرے نے لکھا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ میں بھی فوڈ کارٹ شروع کر دوں۔ ایک دیگر نے اسے صحیح لوکیشن کا کھیل بتایا ہے۔ حالانکہ ان سب کے درمیان لوگ حیران ہیں کہ سڑک کنارے بزنس کر رہے لوگ اتنی زبردست کمائی کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔