ممبئی: ’ریلائنس فاؤنڈیشن‘ نے پسماندہ طبقات کو مفت کورونا ٹیکہ لگانے کا رکھا ہدف
ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن نیتا امبانی نے کہا کہ ’’ریلائنس فاؤنڈیشن کووڈ-19 وباء کے خلاف اس لڑائی میں ہر قدم پر ملک کے ساتھ کھڑا ہے۔‘‘
ممبئی: ’ریلائنس فاؤنڈیشن‘ مبئی میں رہنے والے مالی اور سماجی طور سے پسماندہ طبقات کو 3 لاکھ ٹیکے مفت لگائے گا۔ ممبئی کے 50 سے زیادہ مقامات پر ’میونسپل کارپوریشن آف گریٹر ممبئی‘ (ایم سی جی ایم) کے اشتراک سے ’سر ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال‘ یہ فری ٹیکے لگائے گا۔ اس مفت ٹیکہ کاری مہم کا فائدہ دھاراوی، ورلی، وڈالا، کولابا، پرتیکشا نگر، کماٹھی پورہ، مان خورد، چیمبور، گوونڈی اور بھانڈوپ کے دبے کچلے اور کمزور لوگوں کو ملے گا۔
اس سلسلے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن نیتا امبانی نے کہا کہ ’’ریلائنس فاؤنڈیشن کووڈ-19 وباء کے خلاف اس لڑائی میں ہر قدم پر ملک کے ساتھ کھڑا ہے۔ لوگوں کو وائرس سے بچانے کے لیے مجموعی ٹیکہ کاری واحد اور سب سے بڑا ہتھیار ہے۔ ہر ہندوستانی کو جلد سے جلد ٹیکہ کاری کی سہولت ملے، یہ یقینی بنانے کے لیے ہم ہر ممکن کوشش کرنے کے لیے پابند عہد ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم ساتھ مل کر اس چیلنج بھرے وقت کا سامنا کرسکیں گے۔‘‘ ممبئی اور ملک بھر میں مالی اور سماجی طور سے کمزور کمیونٹی کے لیے اس مشن کا توسیع، ریلائنس فاؤنڈیشن کا عزم اور اس کے ’وی کیئر‘ کے وعدے کو واضح کرتا ہے۔
سر ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال ممبئی کے چنندہ مقامات پر ٹیکہ کاری مہم کے لیے جدید موبائل وہیکل یونٹ تعینات کرے گا۔ جبکہ ایم سی جی ایم اور بیسٹ اس مہم کے لیے بنیادی ڈھانچہ اور لاجسٹک سپورٹ دیں گے۔ یہ پہل ممبئی سے سر ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال کی ریگولر ہیلتھ آؤٹ ریچ پروگرام پر مبنی ہے، جو موبائل میڈیکل وین اور میڈیکل یونٹس کے ذریعہ مالی اور سماجی طور سے کمزور آبادی کی ابتدائی طبی ضروریات کو پوری کرتی ہیں۔ یہ ٹیکہ کاری پروگرام ریلائنس فاؤنڈیشن کے مشن ’ویکسین۔سُرکشا‘ پہل کا حصہ ہے اور اگلے تین مہینوں تک اسے چلایا جائے گا۔ آنے والے کچھ مہینوں میں ملک بھر کے محروم طبقوں کے لیے بھی اس پہل کے تحت ٹیکے لگائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : اپنی حالت زار پر اشک بار ہے مغل دور کی زینت المساجد
اس وبا کی شروعا ت سے ہی ریلائنس فاونڈیشن کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں ملک کے ساتھ کھڑا ہے۔ پچھلے 16 مہینوں میں ریلائنس فاؤنڈیشن نے نیتا امبانی کی قیادت میں بہت سے مہم چلائی ہیں۔ جس میں ٹیسٹنگ سے لے کر ہیلتھ سروس، آکسیجن سے لے کر مفت کھانے اور کمزور برادریوں کے لیے ماسک بانٹنے جیسی پہل شامل ہیں۔ ان پہلوں اور مہمات کے تحت کئے گئے کاموں کی لمبی لسٹ میں سے کچھ خاص کام یہ ہیں: روزانہ ایک لاکھ مریضوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے آکسیجن مفت دستیاب کرانا، پورے ملک میں 2000 سے زائد کووڈ کیئر بیڈز کو چلانے میں مدد، وباء سے متاثر کمزور کمیونٹی کو 7.5 کروڑ سے زیادہ کھانا دستیاب کرانا، تحفظ کے لیے ایک کروڑ سے زیادہ ماسک کی تقسیم اور بیداری پیغامات کو عوام تک پہنچانا، مشن ویکسین-سُرکشا کے تحت ریلائنس کے ملازمین، ان کے خاندان کے ممبروں اور منحصرین کو 10 لاکھ سے زیادہ کوڈ-19 ویکسین دی گئی ہے۔ اب تک سبھی اہل ملازمین میں سے 98 فیصد سے زیادہ کو کووڈ-19 ویکسین کی کم سے کم ایک ڈوز لگ چکی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔