طالبہ سے جنسی تعلقات کا مطالبہ کرنے والا پروفیسر گرفتار
جنوبی ممبئی میں واقع اس کالج کے استاد کو ملنڈ میں اس کی رہائش گاہ سے تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، ان پر جنسی استحصال کرنے اور تنگ کیے جانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
ممبئی: جنوبی ممبئی میں واقع ایک معتبر کالج میں ایک معلم کے پیشہ کو داغدار کرنے والے ایک پروفیسر کو پولس نے گرفتار کرلیا اور کالج نے اسے فوری طورپرملازمت سے برطرف کردیاہے ،اس معلم نے ایک طالبہ سے اس کی حاضری کو معمول کے مطابق کرنے کے لیے جنسی تعلقات قائم کرنے کا مطالبہ کیا تھا جوکہ کیمسٹری کے اس معاون پروفیسرکو گام دیوی پولس نے گرفتارکرلیا ۔
جنوبی ممبئی میں واقع اس کالج کے استاد کو ملنڈ میں اس کی رہائش گاہ سے تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، ان پر جنسی استحصال کرنے اور تنگ کیے جانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔عدالت ملزم معاون پروفسیر کو 8 مارچ تک پولس تحویل میں دے دیا ہے۔
ایک پولس افسرنے کہا کہ طالبہ سائنس کے دوسرے سال میں زیرتعلیم تھی اور اس کی حاضری لیکچراور پریکٹیکل میں انتہائی کم تھی اور اس نے کالج میں ایچ اوڈی سے ملاقات کی جنہوں نے کالج راجسٹرارسے رابطہ کرنے کے کیے کہا اور پیر کو طالبہ کی ملاقات زولوجی کے لیکچرکے بعد علم کیمیا کے لیکچر کے دوران پروفیسر سے ملاقات ہوگئی اور اس نے طالبہ کو پیش کش کی کہ وہ اس کی حاضری کو ٹھیک ٹھاک کرنے کے لیے مدد کرسکتا ہے، لیکن اس کے لیے جنسی تعلقات قائم کرنے ہوں گے۔
بتایا جاتا ہے کہ لڑکی نے برہم ہوکر اس کی شکایت کالج انتظامیہ کو کردی اور سنیئر پروفسیروں کے مشورے کے بعد پولس سے رجوع کیا گیا ،جس نے پروفیسر کے خلاف فردجرم درج کی اور پولس نے مضافاتی علاقہ سے موبائیل کی مدد سے اسے گرفتار کرلیا۔
مذکورہ کالج نے یووا سینا کے مطالبہ کے بعد معاون پروفیسرکو ملازمت سے برطرف کردیا ہے اور ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جوکہ جنسی استحصال کے سلسلہ میں نگرانی رکھے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 24 Feb 2019, 8:09 PM