ممبئی پولیس کا غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے بارے میں معلومات دینے سے انکار

آر ٹی آئی کارکن انیل نے ممبئی پولیس سے معلومات طلب کی تھی کہ ممبئی کی حدود میں پچھلے 5 سال میں ایسے افراد کی تعداد بتائی جائے جو ہندوستانی نہیں ہیں اور انہیں گرفتار کر کے بیرون ممالک بھیج دیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: ممبئی پولیس نے غیر ملکی شہریوں کے غیر قانونی رہائش پذیر ہونے کے بارے میں معلومات دینے سے انکار کر دیا ہے۔ آر ٹی آئی کارکن انیل گلگالی نے ممبئی پولیس کی حدود میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکی شہریوں کے بارے میں معلومات دینے کی درخواست کی تھی جسے محکمہ پولیس نے مسترد کر دیا۔

جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ممبئی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اس قسم کی معلومات دینے سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ آر ٹی آئی کارکن انیل گلگالی نے ممبئی پولیس سے معلومات طلب کی تھی کہ ممبئی کی حدود میں پچھلے 5 سال میں ایسے افراد کی تعداد بتائی جائے جو ہندوستانی نہیں ہیں اور انہیں گرفتار کرکے بیرون ممالک بھیج دیا گیا ہے۔


نیز غیر ملکی شہریوں کو جس دفعہ کے تحت گرفتار کیا جاتا ہے اس کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ سزا اور جرمانہ کے بارے میں بتایا جائے۔ سزا دیئے گئے غیر ملکی شہریوں کے بارے میں معلومات دیں۔

بتایا جاتا ہے کہ انفارمیشن رائٹ ایکٹ 2005 کے حصہ 6 کے سیکشن 24 (1) کے مطابق ممبئی پولیس نے انیل گلگالی کو مطلع کرنے سے انکار کر دیا۔ ممبئی پولیس کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر رویندر کتکر نے سینئر برانچ انسپکٹر رویندرا دلوی سے موصولہ تفصیل انیل گلگالی کو بھیج دی۔ اسی سلسہ میں بتایا گیا کہ اس طرح کا حکم جاری کیا گیا ہے کہ رجسٹریشن، ویزا اور ہندوستان میں مقیم دیگر افراد کی معلومات کو حق اطلاعات کے قانون کے دائرے سے ہٹا دیا گیا ہے۔


انیل گلگالی نے ان دعوؤں کی وضاحت کی ہے کہ ممبئی پولیس نے غیر ملکیوں کو جو پکڑے گئے ہیں ان کی معلومات کے بارے میں جواز پیش کر دیا ہے، جبکہ صحیح معنوں میں اس معلومات کا انکشاف ممبئی پولیس نے انفارمیشن رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2005 کے سیکشن 4 کے تحت کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔