ممبئی: وسط اکتوبر میں موسلا دھار بارش، شہریوں کے ساتھ ہی دفتر موسمیات حیرت زدہ
ممبئی: ممبئی میں گزشتہ رات کو ایک بار پھر وسط اکتوبر میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے شہریوں کے ساتھ ہی دفتر موسمیات حیرت زدہ ہے، کیونکہ انہوں نے آسمان میں ابر ہو نے اور ہلکی بارش کی پیش گوئی تھی، لیکن شہر میں دو گھنٹے تک گھن گرج کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی۔ شہر کے ساتھ ساتھ مضافاتی علاقوں میں تیز بارش ہوئی ہے، مغربی اور مشرقی قومی شاہراہ کے ساتھ ہی سائن اور پنویل ہائی وے پر ٹریفک جام رہا۔
یہ بھی پڑھیں : مظاہروں سے گرفتار سینکڑوں ایرانی بچے ’نفسیاتی مراکز‘ میں قید
ذرائع کے مطابق موسم خوشگوار ہوگیا ہے اور شہریوں نے بھی راحت کی سانس لی یے۔ متعدد مقامات پر پانی بھی جمع ہوگیا اور ٹریفک جام ہوگیا۔ ہفتے کے آخری دن بارش نے دفاتر اور کام دھندے سے گھر واپس جانے والے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت: شرپسندوں کا مسجد پر حملہ اور لوٹ مار
دفتر موسمیات کے مطابق بجلی کی چمک اور بادل کی گرج کے ساتھ دو گھنٹے تک بارش ہوتی رہی، تیر ہواؤں کا سلسلہ جاری رہا۔ دفتر موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ممبئی کے ساتھ ساتھ پالگھر، تھانے، ستارا، سانگکی، سولاپور، ہنگولی، لاتور، ناسک اور اورنگ آباد میں چند گھنٹے بارش جاری رہی گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔