ملائم سنگھ یادو کی اہلیہ سادھنا یادو کا انتقال، گڑگاؤں کے میدانتا اسپتال میں لی آخری سانس
ملائم سنگھ یادو بھی آج کچھ دیر پہلے ان کی عیادت کے لئے پہنچے تھے۔ سادھنا گپتا پرتیک یادو کی والدہ اور اپرنا یادو کی ساس تھیں۔ اپرنا یادو یوپی کے اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی میں شامل ہو گئی تھیں۔
نئی دہلی: سماجوادی پارٹی کے بانی اور سرپرست ملائم سنگھ یادو کی اہلیہ سادھنا گپتا یادو کا ہفتہ کے روز انتقال ہو گیا۔ سماجوادی پارٹی کے ٹوئٹر ہینڈل سے ان کی تصدیق کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سادھنا گپتا پھیپھڑوں کے انفیکشن سے متاثر تھیں اور گڑگاؤں کے مشہور میدانتا اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔ ملائم سنگھ یادو بھی آج کچھ دیر پہلے ان کی عیادت کے لئے پہنچے تھے۔ سادھنا گپتا پرتیک یادو کی والدہ اور اپرنا یادو کی ساس تھیں۔ اپرنا یادو یوپی کے اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی میں شامل ہو گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں : فوجیوں کے لیے انجینئرنگ اسٹوڈنٹ نے بنایا ہائی-ٹیک جوتا
خیال رہے کہ سادھنا گپتا ملائم سنگھ یادو کی دوسری بیوی تھیں۔ ان کی پہلی بیوی مالتی دیوی کا 2003 میں انتقال ہو گیا تھا، اس کے کچھ دنوں بعد انہوں نے خود سے 20 سال چھوٹی سادھنا گپتا سے شادی کر لی تھی۔
سادھنا گپتا کا تعلق اتر پردیش کے اٹاوہ کی بیدھونا تحصیل سے تھا اور ان کی شادی 4 جولائی 1986 میں فرخ آباد کے چندر پرکاش گپتا سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد 1987 میں پرتیک پیدا ہوئے تھے۔ اس کے دو سال بعد سادھنا اور چندرپرکاش میں علیحدگی ہو گئی تھی۔
یوپی کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے سماجوادی پارٹی کے سرپرست کی اہلیہ سادھنا گپتا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ’’سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کی اہلیہ سادھنا گپتا کے انتقال کی افسوسناک خبر ملی۔ بھگوان انہیں اپنے قدموں میں مقام اور ملائم سنگھ اور ان کے اہل خانہ کو اس غم کو برداشت کرنے کی قوت عطا کرے۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔