ملائم سنگھ یادو کی حالت نازک، گڑگاؤں کے میدانتا استپال کے ’آئی سی یو‘ میں داخل

یوپی کے سابق وزیر اعلی اور سماجوادی پارٹی کے سابق قومی صدر ملائم سنگھ یادو کی طبیعت بگڑ گئی ہے، انہیں علاج کے لئے گڑگاؤں کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔ انہیں علاج کے لئے گڑگاؤں کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ میدانتا اسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہیں۔ وہ کافی عرصے سے بیمار ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ ملائم سنگھ یادو کی حالت تشویشناک ہے۔ ان کا علاج ڈاکٹر سوشیلا کٹاریہ کی نگرانی میں جاری ہے۔ وہ کافی عرصے سے بیمار ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس پی سربراہ اکھلیش یادو بھی لکھنؤ سے گڑگاؤں کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ جبکہ شیو پال سنگھ یادو بھی اس وقت وہیں موجود ہیں۔


خیال رہے کہ سالہ ملائم سنگھ 82 سال کے ہیں اور وہ ان کی طبیعت اس سے پہلے بھی خراب ہوئی تھی۔ اس وقت بھی انہیں گڑگاؤں کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ پیشاب میں انفیکشن کے بعد وہ لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں بھی داخل رہے تھے، جہاں کئی روز علاج کے بعد ان کی چھٹی کر دی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 02 Oct 2022, 5:11 PM