ملائم سنگھ یادو 24 گھنٹے کے اندر دوسری بار اسپتال میں داخل

ملائم سنگھ یادو کے پیٹ میں سوجن اور درد ہونے پر بدھ کی شام میدانتا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ وہاں سے ٹھیک ہونے پر ہفتہ کے روز اسپتال سے ڈسچارج کر دیا تھا، لیکن اتوار کی شام پھر طبیعت خراب ہو گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

سماج وادی پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو کو دوبارہ لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے، پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا ہے، ایس پی بانی ملائم سنگھ یادو کو ہفتہ ے روز ہی ڈاکٹروں نے اسپتال سے ڈسچارج کیا تھا، لیکن اتوار کی شام کو ان کی طبیعت دوبارہ خراب ہو گئی، بتا دیں، پیٹ میں سوجن اور درد ہونے پر بدھ کی شام ملائم سنگھ یادو کو میدانتا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا.، دو دن کے علاج کے بعد صحت یاب ہونے پر ڈاکٹروں نے انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی تھی۔

ہفتہ کے روز اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راکیش کپور نے بتایا تھا کہ ایس پی سربراہ ملائم سنگھ یادو کا پیٹ پھول رہا تھا، جانچ میں پتہ لگا کہ بڑی آنت میں تکلیف ہے، كولونو اسكوپی کرکے بڑی آنت کو صاف کیا گیا، ملائم سنگھ کا علاج اسپتال کے ماہر معدہ ڈاکٹر ابھیے کمار ورما اور ماہر معدہ کے سرجن ڈاکٹر آنند پرکاش کی نگرانی میں علاج چل رہا تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق صحت یاب ہونے پر ان کو ہفتہ کے روز قریب 11.30 بجے اسپتال سے چھٹی دے دی گئی تھی، اس کے بعد سماج وادی پارٹی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا تھا، سماج وادی پارٹی کے بانی محترم نیتا جی صحت مند ہیں اور اسپتال سے لوٹ کر گھر آ گئے ہیں، ڈاکٹروں کے مشورہ کے مطابق نیتا جی آرام کر رہے ہیں۔


اس سے پہلے دسمبر 2019 میں ایس پی سربراہ ملائم سنگھ یادو کو پیٹ میں شکایت کے بعد ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، اس سے بھی پہلے نومبر -2019 میں ملائم سنگھ یادو کو لکھنؤ کے پی جی آئی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جون -2019 میں بھی ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی اور ان کو گڑگاؤں کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، اس وقت ان کو پیشاب میں تکلیف کی شکایت بتائی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔