مکل رائے کی بیماری پر تشویش ، اسپتال میں داخل

بی جے پی کے ٹکٹ پرکامیابی حاصل کرنے کے بعدمکل رائے اچانک ترنمول کانگریس میں واپس چلے گئےجس کے بعد شوبھیندو ادھیکاری نے ان کی برخاستگی کی درخواست دائر کی۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ترنمو ل کانگریس کے سینئر لیڈر مکل رائے کو ایس ایس کے ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ایک دن قبل ہی ان کی بیماری کو لے کر اپوزیشن لیڈر شوبھیندو ادھیکاری نے ان کی نااہلی کو لے کر اسپیکر کے سامنے سوال کیا تھا۔

اسپتال کے ذرائع کے مطابق وہ کئی اعصابی بیماریوں کے شکار ہیں، ان کی صحت کی دیکھ بھال کیلئے پانچ ڈاکٹروں کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ان کے بیٹے سبھرانشور رائے کو فون کرکے مکل رائے کی خبر وخیریت معلوم کی۔


کرشنا نگر شمال سے بی جے پی کے ٹکٹ پرکامیابی حاصل کرنے کے بعدمکل رائے اچانک ترنمول کانگریس میں واپس آئے۔اس کے بعد ہی اپوزیشن لیڈر شوبھیندو ادھیکاری نے اینٹی ڈیفیکشن قانون کے تحت مکل رائے کو ممبر اسمبلی کے عہدہ سے برخاستگی کی درخواست دائر کی۔اسمبلی اسپیکر بمان بنرجی نے اس معاملے کی سماعت کئی مرتبہ کرچکے ہیں۔مگر کسی بھی سماعت میں مکل رائے موجود نہیں تھے۔

اس موقع پر شوبھندو ادھیکاری نے مکل رائے کی بیماری پر سوال اٹھائے تھے کہا کہ 'مکل رائے کو بیماری کی حالت میں گھر میں رکھا گیا ہے۔ وہ پی اے سی کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کر رہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہم خرچ کریں گے، ہم کھاتہ رکھیں گے، یہ ترنمول کانگریس کی پالیسی ہے جسے کٹ منی کہا جاتا ہے۔ اگرچہ شوبھیندو نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مکل رائے کو ایم ایل اے کے طور پر برخاست کرنے کے لیے جہاں تک جانا پڑے گا وہ جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔