مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری کی عدالتی حراست میں 14 دنوں کا اضافہ، شرجیل رضا کو بھی نہیں ملی راحت

عباس انصاری اس وقت اتر پردیش کے چترکوٹ جیل میں اور شرجیل رضا پریاگ راج کے نینی سنٹرل جیل میں بند ہیں۔

عباس انصاری / آئی اے این ایس
عباس انصاری / آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

منی لانڈرنگ معاملے میں ایک طرف مختار انصاری بری طرح پھنس چکے ہیں، اور دوسری طرف ان کے بیٹے عباس انصاری اور سالے شرجیل رضا کے لیے بھی لگاتار مشکلات میں اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق عدالت نے عباس انصاری اور شرجیل رضا دونوں کی ہی عدالتی حراست میں 14 دنوں کا اضافہ کر دیا ہے۔

دراصل مافیہ قرار دیے گئے زورآور لیڈر اور سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کے خلاف منی لانڈرنگ معاملے میں عباس اور شرجیل کی گرفتاری ہوئی تھی۔ جمعرات کے روز اس معاملے پر سماعت کرتے ہوئے دونوں کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پریاگ راج ضلع کورٹ میں پیش کیا گیا۔ دونوں کی طرف سے عدالت میں ضمانت عرضی داخل نہیں کی گئی تھی۔ سماعت کے بعد عدالت نے دونوں کی حراست 14 دن کے لیے بڑھانے کا حکم سنایا۔ اب اس معاملے میں آئندہ سماعت 15 دسمبر کو ہوگی۔


قابل ذکر ہے کہ عباس انصاری اس وقت اتر پردیش کے چترکوٹ جیل میں اور شرجیل رضا پریاگ راج کے نینی سنٹرل جیل میں بند ہیں۔ 4 نومبر کو ای ڈی کی ٹیم نے مختار انصاری کے بیٹے عباس کو گرفتار کیا تھا۔ 5 نومبر کو ای ڈی کی ٹیم نے عباس کو پریاگ راج ضلع کورٹ میں پیش کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔