گینگسٹر ایکٹ میں مختار انصاری کو سنائی گئی 10 سال قید کی سزا، 5 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد

رکن اسمبلی کرشنانند رائے کو گھیر کر چاروں طرف سے گولی باری کی گئی تھی جس میں رکن اسمبلی کا پورا جسم چھلنی ہو گیا تھا، اس واقعہ میں کرشنانند سمیت 7 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>مختار انصاری، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

مختار انصاری، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

مختار انصاری کے خلاف غازی پور کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے آج گینگسٹر ایکٹ کے تحت ایک معاملے میں 10 سال جیل کی سزا سنائی ہے۔ معاملہ 2005 کا ہے جب بی جے پی رکن اسمبلی کرشنانند رائے کا قتل کر دیا گیا تھا۔ اتر پردیش واقع غازی پور ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے اس معاملے میں مختار انصاری پر پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ کرشنانند رائے کا قتل محمد آباد تھانہ حلقہ کے بسنیا چٹی میں کیا گیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ مختار انصاری کے گینگ نے پہلی بار اس واردات میں اے کے-47 کا استعمال کیا تھا۔ اس واقعہ میں کرشنانند رائے کو گھیر کر چاروں طرف سے گولی باری کی گئی تھی جس سے رکن اسمبلی کا پورا جسم چھلنی ہو گیا تھا۔ اندھا دھند گولی باری میں کرشنانند رائے سمیت 7 لوگوں کی جائے وقوع پر ہی موت ہو گئی تھی۔ یہ سبھی کسی تقریب میں شامل ہو کر اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔


اس معاملے میں محمد آباد تھانہ کی پولیس نے مافیا ڈان مختار انصاری، اس کے بھائی و بی ایس پی رکن پارلیمنٹ افضال انصاری سمیت دیگر کے خلاف نامزد مقدمہ درج کیا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ رکن اسمبلی کرشنانند رائے قتل معاملہ سے پہلے انصاری برادران پر 1996 میں چندولی کے کوئلہ کاروباری نند کشور رونگٹا کے اغوا معاملہ کو بھی انجام دینے کا الزام ہے۔ انہی دونوں معاملوں کو جوڑتے ہوئے غازی پور پولیس نے ان دونوں بھائیوں کے خلاف 2007 میں گینگسٹر ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرتے ہوئے ان کا گینگ چارٹ بنایا تھا۔ حالانکہ افضال انصاری کے تعلق سے عدالت کا فیصلہ ابھی سامنے نہیں آیا ہے اور وہ امید لگائے بیٹھے ہیں کہ عدالت انھیں بے قصور قرار دے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔