حج- 2022 کا سرکاری اعلان نومبر کے پہلے ہفتے میں : نقوی

سعودی عرب اور ہندوستان کی حکومت کے ہیلتھ اینڈ کورونا پروٹوکول کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حج-2022 کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ حج ادا کرنے کے خواہشمند افراد کے انتخاب کا عمل ، کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے اور سعودی عرب حکومت کی جانب سے حج 2022 کے وقت طے کیے جانے والے کورونا پروٹوکول ، رہنما خطوط اور میعار کے تحت ہوگا اوراس کا باضابطہ اعلان نومبر کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا ۔

نقوی نے حج جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حجاج کرام کو ڈیجیٹل ہیلتھ کارڈ ، ہیلتھ سہولت ، مکہ مدینہ میں قیام کرنے کی عمارت / ٹرانسپورٹ کی معلومات ہندوستان میں ہی فراہم کرنے والے ای - لگیج ٹیگنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔


انہوں نےکہا کہ اس بار سعودی عرب اور ہندوستان کی حکومت کے ہیلتھ اینڈ کورونا پروٹوکول کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حج-2022 کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔ حج-2022 کا سرکاری اعلان نومبر کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا ۔ اس کے ساتھ ہی حج کے لئے آن لائن درخواستوں کاعمل بھی شروع ہو جائے گا ۔ ہندوستان کا حج 2022 کا عمل 100 فیصد آن لائن ڈیجیٹل ہوگا ۔ واضح رہےانڈونیشیا کے بعد سب سے زیادہ حجاج کرام ہندوستان سے جاتے ہیں ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔