مختار عباس نقوی نے یکم اگست کو ’یوم مسلم خواتین‘ منائے جانے کا کیا اعلان

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی، مختار عباس نقوی اور بھوپندر یادو نئی دہلی میں ’مسلم خواتین کے حقوق کے دن‘ پر منعقد ہونے والے پروگرام میں شریک ہوں گے۔

مختار عباس نقوی
مختار عباس نقوی
user

یو این آئی

نئی دہلی: طلاق ثلاثہ کو جرم قرار دئے جانے والے دن یکم اگست کو ’مسلم خواتین کے حقوق کا دن‘ کے طور پر منایا جائے گا۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے یکم اگست 2019 کو ’ طلاق ثلاثہ یا طلاق بدعت‘ کو قانونی جرم قرار دیا تھا۔ تین طلاق کو قانونی جرم بنانے کے بعد تین طلاق کے واقعات بڑے پیمانے پر کم ہوئے ہیں اور ملک بھر کی مسلم خواتین نے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔

مختار عباس نقوی نے کہا کہ طلاق ثلاثہ کو قانونی جرم بنا کر مودی حکومت نے مسلم خواتین کی خود انحصاری، خود اعتمادی اور عزت نفس کو مضبوط بناتے ہوئے ان کے آئینی، بنیادی جمہوری اور مساوی حقوق کو یقینی بنایا ہے۔ اس لیے ملک بھر میں مختلف تنظیموں کی جانب سے کل یعنی یکم اگست کو ’یومِ مسلم خواتین‘ یعنی مسلم خواتین کے حقوق کا دن منایا جائے گا۔ مرکزی وزیر برائے بہبودی خواتین و اطفال اسمرتی ایرانی، مختار عباس نقوی اور مرکزی وزیر ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی بھوپندر یادو نئی دہلی میں ’مسلم خواتین کے حقوق کے دن‘ پر منعقد ہونے والے پروگرام میں شریک ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔