اڈانی پہلے نمبر سے کھسک گئے، مکیش امبانی ہندوستان کے امیر ترین شخص

فوربس کی ریئل ٹائم بلینیئر لسٹ کے مطابق ساوتری جندل اب ملک کے امیر ترین لوگوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

پچھلے ہفتے، اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی ریلائنس انڈسٹریز کے مکیش امبانی کو شکست دے کر ایشیا کے سب سے امیر آدمی بن گئے تھے۔ تاہم، اس کے بعد آنے والے لوک سبھا انتخابات کے نتائج نے اسٹاک مارکیٹ کو بڑا جھٹکا دیا اور سرمایہ کاروں کو تاریخی طور پر ایک ہی دن میں 31 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ تاہم اب اسٹاک مارکیٹ اس جھٹکے سے نکل چکی ہے اور مسلسل آگے بڑھ رہی ہے۔ اس ہنگامے کے درمیان اب کون ہیں ملک کے 10 امیر ترین اشخاص ۔

فوربس ریئل ٹائم ارب پتیوں کی فہرست کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مکیش امبانی اب بھی ملک کے امیر ترین شخص ہیں۔ ان کے دو بیٹے آکاش امبانی و اننت امبانی اور بیٹی ایشا امبانی اب کاروبار کی بہت سی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ مکیش امبانی کی مجموعی مالیت کا تخمینہ 110.9 بلین ڈالر لگایا گیا ہے۔ گوتم اڈانی 77.8 بلین ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ ان کے دو بیٹے جیت اور کرن اڈانی بھی کاروبار کا اہم حصہ بن چکے ہیں۔


ساوتری جندل اور جے ایس ڈبلیو گروپ کی فیملی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ ان کی مجموعی مالیت 36 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اس سال ساوتری جندل نے اس فہرست میں کئی امیر لوگوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ وہ ہندوستان کی امیر ترین خاتون بھی ہیں۔ ان کے بیٹے پرتھوی راج جندل، سجن جندل، رتن جندال اور نوین جندل کئی اہم ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

ایچ سی ایل انٹرپرائزز کے مالک شیو نادر کی کل مالیت 30.7 بلین ڈالر ہے۔ وہ امیروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ سن فارما کے دلیپ شنگھوی 23.9 بلین ڈالر کی دولت کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ ان کی قیادت میں سن فارما 5 بلین ڈالر کی مالیت حاصل کرنے والی ملک کی پہلی دوا ساز کمپنی بن گئی ہے۔


سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے سائرس پونا والا اس فہرست میں چھٹے مقام پر ہیں۔ ان کی مجموعی مالیت 21.3 بلین ڈالر ہے۔ آدتیہ برلا گروپ کے کمار منگلم برلا 20.9 بلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔ اس کے بعد رادھاکشن دامانی 20.6 بلین ڈالر کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں، کے پی سنگھ 17.3 بلین ڈالر کے ساتھ 9ویں نمبر پر ہیں اور لکشمی متل 16.3 بلین ڈالر کے ساتھ 10ویں نمبر پر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔