دہلی: 4 فروری سے کھلے گا ’راشٹرپتی بھون‘ میں واقع ’مغل گارڈن‘
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند ہر سال منعقد ہونے والے ’اُدیان اتسو‘ (باغ میلہ) کا افتتاح کریں گے، اس کے بعد 10 مارچ تک مغل گارڈن عام لوگوں کے لیے کھلا رہے گا۔
نئی دہلی: راشٹرپتی بھون کےمشہور مغل گارڈن میں 4 فروری کو ’اُدِّیانوتسو‘(باغ میلہ) کا آغاز ہوگا۔ 6 فروری سے یہ عوام کے لیے کھل جائے گا۔
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند ہر سال منعقد ہونے والے اس ’اُدیان اتسو‘ (باغ میلہ) کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد 10 مارچ تک مغل گارڈن عام لوگوں کے لیے کھلا رہے گا۔ عوام صبح نو بجے سے شام چار بجے تک اس کی سیر کرسکیں گے۔ مغل گارڈن پہنچنے والے افراد ’اسپریچول گارڈن‘، ’ہربل گارڈن‘، ’بونا سائی گارڈن‘ اور ’میوزیکل گارڈن‘ دیکھ سکیں گے۔
مغل گارڈن جانے والے افراد کے لیے اس سال سے آن لائن بکنگ کی سہولت شروع کی گئی ہے۔ آن لائن بکنگ سات دن قبل بھی کی جا سکتی ہے۔ بکنگ کرنے پر موبائل نمبر دینا لازمی ہے اور ایک موبائل نمبر سے ایک ہی ٹکٹ بک کیا جا سکتاہے۔
بکنگ دوشنبہ سے جمعہ تک صبح نو بجے سے شام تین بجے تک کی جا سکے گی جبکہ سنیچر اور اتوار کو صبح نو بجے سے 11 بجے تک بکنگ کی جا سکتی ہے۔آن لائن بکنگ پر راشٹر پتی بھون کے گیٹ نمبر 35 کے گارڈ سے داخلہ مل سکتا ہے۔ اس مرتبہ مٖغل گارڈن کا نمائشی اسٹیج سب زیادہ اہم اور توجہ کا مرکز رہے گا جسے پھولوں کی قالین سے سجایا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔