ریلائنس ریٹیل میں سرمایہ کاری کی جھڑی، ابو ظہبی کی مبادلہ کرے گی 6247.5 کروڑ کی سرمایہ کاری
تین ہفتوں کے دوران ریلائنس ریٹیل میں یہ چار کمپنیوں کی پانچویں بڑی سرمایہ کاری ہے
مکیش امبانی کی ریلائس ریٹل وینچرس لمیٹیڈ (آر آر وی ایل) میں ابو ظہبی کی مبادلہ انویسٹمنٹ کمپنی نے جمعرات کو 1.40 فیصد اکویٹی کے لئے 6247.5 کروڑ روپے انویسٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تین ہفتوں کے دوران ریلائنس ریٹیل میں یہ چار کمپنیوں کی پانچویں بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔ جمعرات کو ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ اور ریلائنس ریٹیل وینچرس لمیٹیڈ (آر آر وی ایل) نے اس سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ سودے میں ریلائنس ریٹیل کی پری منی اکوٹی کو 4.285 لاکھ کروڑ روپے اندازہ کیا گیا۔
ایک دن پہلے ہی بدھ کو کمپنی میں جنرل اٹلانٹک نے سرمایہ کاری کی تھی، ساتھ ہی سلور لیک نے اپنی حصے داری میں اضافہ کیا تھا۔
اس سے قبل سال کی شروعات میں مبادلا نے جیو پلیٹ ارم میں 1.2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔ یہ مبادلہ کا ریلائنس انڈسٹری کی ایک معاون کمپنی میں دوسری سرمایہ کاری ہے۔
ریلائنس ریٹیل لمیٹیڈ کے ملک بھر میں پھیلے 12 ہزار سے زیادہ اسٹورس میں سالانہ تقریباً 64 کروڑ خریدار آتے ہیں۔ یہ ہندوستان کا سب سے بڑا اور سب سے تیزی سے فروغ پانے والا ریٹیل بزنس ہے۔
ریلائنس ریٹیل کے پاس ملک کے سب سے مفید ریٹیل بزنس کا تمغہ بھی ہے۔ کمپنی ریٹیل گلوبل اور گھریلو کمپنیوں، چھوٹی صنعتوں، ریٹیل کاروباریوں اور کسانوں کا ایک ایسا نظام تیار کرنا چاہتی ہے جس سے صارفین کو کفایتی قیمت پر خدمات فراہم کی جاسکیں اور لاکھو روزگار پیدا کئے جاسکیں۔
ریلائنس ریٹیل نے اپنی نئی تجارتی حکمت عملی کے تحت چھوٹے اور غیر منظم تاجروں کا ڈیجیٹائزیشن شروع کیا ہے۔ کمپنی کا نشانہ دو کروڑ تاجروں کو اس نیٹ ورک سے جوڑنا ہے۔ یہ نیٹ ورک تاجروں کو بہتر ٹکنالوجی کے ساتھ گاہکوں کو بہتر قیمت پر خدمات فراہم کرنے کا اہل بنائے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔