مدھیہ پردیش: دلت کی بیٹی کی بارات دبنگوں کے لیے ہوئی ناقابل برداشت، کیا پتھراؤ

زیرا پور تھانے کے پپلیا کلاں گاؤں میں ہفتہ کی شب کو ایک دلت فیملی کی بیٹی کی بارات آئی تھی، پولیس کے جوان تعینات تھے، اس کے باوجود بارات آنے سے پہلے کچھ نوجوانوں نے اس پر پتھراؤ شروع کر دیا۔

شادی، علامتی تصویر آئی اے این ایس
شادی، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

مدھیہ پردیش کے راج گڑھ میں دلت کی بیٹی کی بارات آنا دبنگوں کو پسند نہیں آئی تو انھوں نے پتھراؤ شروع کر دیا۔ پولیس کو حالات پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس کے گولے تک داغنے پڑے۔ اس معاملے میں پانچ لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق زیرا پور تھانے کے پپلیا کلاں گاؤں میں ہفتہ کی شب کو ایک دلت فیملی کی بیٹی کی بارات آئی تھی۔ دو دن پہلے بھی اسی فیملی میں لڑکی کی بارات آئی تھی جب کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ دوسری بارات سے پہلے پولیس کے جوان تعینات تھے۔ اس کے باوجود دوسری بارات آنے سے پہلے ہی کچھ نوجوانوں نے پتھر چلائے۔ اس موقع پر پولیس فورس کو بڑھایا گیا، اس کے بعد بھی پتھراؤ کا معاملہ سامنے آیا۔ شرپسندوں کو بھگانے کے لیے پولیس کو آنسو گیس کے گولے داغنے پڑے۔


راج گڑھ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پردیپ شرما نے بتایا کہ پولیس اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ تنازعہ کی وجہ کیا ہے۔ لیکن پتھراؤ کرنے کے معاملے میں 23 لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ان میں سے پانچ کی گرفتاری بھی ہو چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔