عامر خان کی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ 100 کروڑ کلب میں شامل
پہلے دن ریکارڈ 50.75 کروڑ روپے کمانے والی فلم ٹھگس آف ہندوستان نے دوسرے اور تیسرے دن بہت اچھی کمائی نہیں کی لیکن تین دنوں میں ہی اس نے 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے کا تمغہ حاصل کر لیا ہے۔
ممبئی: مشہور اداکار عامرخان اور امیتابھ بچن کی جوڑی والی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ نے باکس آفس پر 100کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے۔ یش راج بینر کے تحت بنی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘آٹھ نومبر کو ریلیز ہوئی ہے۔اس فلم کو ایک ساتھ ہندی، تمل اور تیلگو زبانوں میں ملک کی 5000 سے زیادہ اسکرین پر ریلیز کیاگیا ہے۔ٹھگس آف ہندوستان نے ریلیز کے پہلے دن 50.75کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرکے تاریخ رقم کردی تھی۔فلم نے دوسرے دن 28.75کروڑاور تیسرے دن 22.75کروٹ روپے کی کمائی کرلی ہے۔اس طرح فلم نے تین دنوں میں 101.75 کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے۔
ہندی کے علاوہ ٹھگس آف ہندوستان تمل اور تیلگو میں بھی ریلیز کی گئی تھی۔فلم نے تمل اور تیلگو ورژنوں کو ملاکر 3.25کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔اس طرح اس فلم نے کل ملاکر 105کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے۔ اس سال ریلیز ہوئی فلموں میں ٹھگس آف ہندوستان 11ویں فلم ہے جس نے باکس آفس پر 100کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔اس سال 100کروڑ روپے کی کمائی کرنے والی دیگر فلموں میں پدماوت ،سونو کے ٹیٹو کی سویٹی،ریڈ،باغی2،راضی،ریس3،سنجو،گولڈ،استری اور بدھائی ہو شامل ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
- Amir Khan
- bollywood
- Amitabh Bachchan
- Entertainment
- Thugs of Hindustan
- Movie
- Kaitrina Kaif
- Yashraj Banners
- 100 Crore