محمد علیم معذور اشخاص اور خواتین کے لیے بنے مسیحا، فوری مدد کے لیے ہمیشہ تیار

موٹر میکینک محمد علیم اب تک 30 ہزار سے زائد لوگوں کی مفت موٹر گاڑیاں ٹھیک کر چکے ہیں۔ جیسے ہی ان کے پاس کسی معذور افراد یا خاتون کی گاڑی خراب ہونے کا فون آتا ہے، وہ فوری مدد کے لیے پہنچ جاتے ہیں۔

تصویر محمد تسلیم
تصویر محمد تسلیم
user

محمد تسلیم

نئی دہلی: انسانوں سے پیار و محبت اور ضرورت مند انسانوں کی مدد کے عمل کو ہر دین و مذہب میں تحسین کی نظر سے دیکھا جاتا ہے, لیکن دین اسلام نے خدمت انسانیت کو بہترین اخلاق اور عظیم عبادت قرار دیا ہے۔ موجودہ وقت میں بہت کم لوگ ہیں جو مشکل وقت میں دوسروں کی مدد کرنے کے لئے اپنے قدم آگے بڑھاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک نام شمال مشرقی دہلی کے علاقہ بابرپور میں رہنے والے محمد علیم کا ہے۔ محمد علیم مصیبت میں پھنسے لوگوں کی مدد کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں اور گزشتہ دس برس سے معذور اشخاص اور خواتین کی مدد کرتے آرہے ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ ان کی مدد کرنے کا طریقہ مختلف ہے۔ علیم دہلی این سی آر کے کسی بھی علاقہ میں صرف ایک فون کال پر خواتین و معذور اشخاص اور ضرورت مندوں کی دو پہیہ موٹر گاڑی خراب ہونے پر دیر رات میں بھی حاضر ہو جاتے ہیں۔ محمد علیم کا گیراج ایم ایس اسٹار نام سے دہلی کے موج پور میں واقع ہے ان کے گیراج پر جعفرآباد میٹرو اسٹیشن سے چند قدم کی دوری پر پہنچا جا سکتا ہے۔

تصویر محمد تسلیم
محمد علیم معذور اشخاص اور خواتین کے لیے بنے مسیحا، فوری مدد کے لیے ہمیشہ تیار
محمد علیم معذور اشخاص اور خواتین کے لیے بنے مسیحا، فوری مدد کے لیے ہمیشہ تیار
محمد علیم معذور اشخاص اور خواتین کے لیے بنے مسیحا، فوری مدد کے لیے ہمیشہ تیار
محمد علیم معذور اشخاص اور خواتین کے لیے بنے مسیحا، فوری مدد کے لیے ہمیشہ تیار
محمد علیم معذور اشخاص اور خواتین کے لیے بنے مسیحا، فوری مدد کے لیے ہمیشہ تیار
محمد علیم معذور اشخاص اور خواتین کے لیے بنے مسیحا، فوری مدد کے لیے ہمیشہ تیار
محمد علیم معذور اشخاص اور خواتین کے لیے بنے مسیحا، فوری مدد کے لیے ہمیشہ تیار

بہرحال، اس تعلق سے ’قومی آواز‘ کے نمائندہ نے پیشہ سے موٹر میکینک محمد علیم سے خاص گفتگو کی اور یہ بھی جانا کہ کس طرح وہ لوگوں کی دس برس سے خدمت کرتے آرہے ہیں۔ محمد علیم نے بتایا کہ لوگوں کی مدد کرنے سے مجھے قلبی سکون ملتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے میں یہ کام صرف اکیلا کرتا تھا، لیکن جوں جوں لوگوں کو پتا چلا کہ میں معذور اشخاص اور خواتین کی مفت موٹر گاڑیاں درست کرتا ہوں، تو میرے پاس بہت زیادہ کال آنی شروع ہوگئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضرورت مندوں کی زیادہ کال آنے سے میں فوری طور پر ان کی مدد کرنے کے لیے ان تک نہیں پہنچ پا رہا تھا اس پریشانی کو دور کرنے کے لیے میں نے کئی موٹر میکینک رکھے ہیں۔ جن کی تنخواہ بھی میں اپنی جیب سے دیتا ہوں۔

علیم کے گیراج پر اب دس موٹر مکینک موجود ہیں جو ایک فون کال پر پہنچ کر موٹر گاڑی درست کرتے ہیں۔ نمائندہ نے علیم سے سوال کیا کہ آپ کو یہ خیال کہاں سے آیا کہ ضرورت مندوں کی مفت خدمت کی جائے۔ اس سوال کے جواب میں انہوں نے دس برس قبل اپنی روداد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ آج سے تقریباً دس برس پہلے میں شاستری پارک سے کشمیری گیٹ کی جانب جا رہا تھا، راستے میں ایک معذور شخص پر ان کی نگاہ پڑی جو اپنی گاڑی خراب ہونے سے کافی پریشان تھا۔ میں نے اس معذور شخص کے پاس پہنچا اور اس کی گاڑی درست کی۔ علیم نے بتایا کہ اس معذور شخص کی گاڑی درست کرنے کے بعد مجھے قلبی سکون حاصل ہوا۔ تاہم میں نے اسی دن یہ طے کرلیا تھا کہ اب میں تا عمر معذوروں، خواتین اور ایمرجنسی میں پھنسے ہوئے افراد کی مفت موٹر گاڑی درست کروں گا۔


محمد علیم اب تک 30 ہزار معذوروں اور خواتین کی مدد کر چکے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اب وہ گاڑی خراب ہونے پر ہمیشہ علیم کو فون کرکے مدد کے لئے بلاتے ہیں۔ انہوں نے اپنا فون نمبر خبر میں بھی شائع کرنے کو کہا تاکہ ضرورت مند افراد انھیں کبھی بھی فون کر سکیں۔ محمد علیم کا فون نمبر ہے 9891861780۔

لاک ڈاؤن میں بھی محمد علیم نے لوگوں کی خراب موٹر گاڑیاں مفت درست کیں

لاک ڈاؤن میں جب لوگ اپنی جان بچانے کی خاطر گھروں میں مقید تھے تو اس دوران بھی محمد علیم کی خدمت کا جذبہ کم نہیں ہوا، انہوں نے لاک ڈاﺅن میں تقریباً 200 لوگوں کی مدد کی۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے پیش نظر نافذ لاک ڈاﺅن میں زیادہ تر گیراج بند تھے اور لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ مشکل بھرے وقت میں بھی میں نے گاڑیاں درست کرنے کا کام جاری رکھا۔ محمد علیم نے لاک ڈاﺅن میں معذور اشخاص کے علاوہ پولیس اہلکار، ڈاکٹروں، صحت کارکنان اور ضرورت مندوں کی مدد کرکے انسانیت کی مثال پیش کی۔ اپنی اس خدمت سے محمدعلیم نے یہ پیغام دیا کہ اگر کسی کام کو سچے دل سے کرنے کا جذبہ ہو تو کوئی بھی کام مشکل نہیں ہوتا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 15 Jan 2021, 7:40 AM