بہار: بم دھماکوں سے لرز گیا موتیہاری، کسی بڑی سازش کی تھی تیاری!
پولیس نے مکان میں رہ رہی خاتون اور دیگر لوگوں سے ضروری جانکاری حاصل کی، جس کے بعد ایس پی نے سٹی تھانہ کو جلد از جلد اس معاملے کو سلجھانے کا حکم دیا ہے۔
بہار کا ضلع موتیہاری میں منگل کے روز ایک مکان میں دو بم ایک ساتھ پھٹ گئے جس سے علاقے میں خوف و دہشت کا عالم پھیل گیا۔ شہر کے بیچوں بیچ اگروا محلے میں یہ دھماکے ہوئے جس سے پورا علاقہ لرز گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مجرمانہ سازش کو انجام دینے کے لیے گھر میں رکھے گئے دو بم اچانک سے پھٹ گئے۔ جانکاری کے مطابق مجرمانہ واقعہ کو انجام دینے کے مقصد سے وکاس یادو نامی جرائم پیشہ نے یہ بم اپنے کرایہ کے گھر میں رکھے تھے جس میں دھماکہ ہو گیا اور پورے محلے میں افرا تفری مچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں : سورج نے سائنسدانوں کو کیا حیران، فزکس کے اصول ہو رہے چکناچور
واقعہ کے بعد وکاس یادو گھر چھوڑ کر فرار ہو گیا ہے۔ دھماکے کی خبر ملنے کے بعد مقامی تھانہ کی پولیس فوراً موقع پر پہنچی اور وہاں سے پانچ زندہ بم اور دو زندہ کارتوس برآمد کیے۔ پولیس اب معاملے کی جانچ میں مصروف ہو گئی ہے۔ واقعہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے موتیہاری ایس پی ڈاکٹر کمار آشیش اور صدر ڈی ایس پی سمیت کثیر تعداد میں پولیس فورس اور ٹیکنیکل سیل کی ٹیم موقع پر پہنچی اور حالات کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں : سورج نے سائنسدانوں کو کیا حیران، فزکس کے اصول ہو رہے چکناچور
پولیس نے اسی مکان میں رہ رہی خاتون اور دیگر لوگوں سے ضروری جانکاری حاصل کی جس کے بعد ایس پی نے سٹی تھانہ کو جلد از جلد اس معاملے کو سلجھانے کا حکم دیا ہے۔ واقعہ کے تعلق سے موتیہاری کے ایس پی آشیش کمار نے بتایا کہ اگروا محلے میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں کرایہ کے مکان میں ایک شخص رہتا تھا اور بم بناتا تھا۔ اس دوران دو بم پھٹ گئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ شروعاتی جانچ سے ایسا لگتا ہے کہ کسی واقعہ کو انجام دینے کی تیاری چل رہی تھی۔ جلد ہی اس معاملے کی حقیقت سامنے لائی جائے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔