ماں نے بیٹی کے لئے بیٹے کی پارٹی کو چھوڑ ا، کہا جا رہا ہے بیٹے سے تھیں ناراض

وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کی والدہ وائی ایس وجئےاما نے کہا کہ وہ اس الجھن میں تھیں کہ کیا وہ دو سیاسی جماعتوں کی رکن ایک ساتھ رہ سکتی ہیں ۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی کو اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب ان کی والدہ وائی ایس وجئےاما نے اپنی بیٹی شرمیلا کی پارٹی میں شامل ہونے کے لیے وائی ایس آر کانگریس کے اعزازی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔

شرمیلا پڑوسی ریاست تلنگانہ میں وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی سربراہ ہیں۔ اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے وجئے اما نے کہا کہ وہ ہمیشہ جگن موہن ریڈی کے قریب رہیں گی۔


جمعہ کو امراوتی میں شروع ہونے والے پارٹی کے کنونشن میں وائی ایس آر کانگریس چھوڑنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، "ایک ماں کے طور پر، میں ہمیشہ جگن کے قریب رہوں گی۔" وجےاما نے کہا، "شرمیلا اپنے والد کے نظریات کی پیروی کرتی ہیں اور تلنگانہ کو آگے لے جانے کے لئے تنہا لڑ رہی ہے اس لئے مجھے ایسا لگتا ہے کہ مجھے اس کا ساتھ دینا چاہئے۔‘‘ میں اس الجھن میں تھی کہ کیا میں دو سیاسی جماعتوں (دو ریاستوں میں) کی رکن رہ سکتی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ان کے لئے وائی ایس آر کانگریس کے اعزازی صدر کے طور پر جاری رہنا مشکل ہے۔

وائی ​​ایس وجےاما نے کہا، ’’میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایسی صورتحال پیدا ہوگی۔ میں نہیں جانتی کہ ایسا کیوں ہوا، لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ خدا کی مرضی ہے۔"


قابل ذکر بات یہ ہے کہ کچھ عرصے سے ایسی خبریں آرہی تھیں کہ جگن موہن ریڈی اور ان کی بہن شرمیلا کے درمیان جائیداد سے متعلق مسائل کو لے کر سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ خبروں کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے دونوں کے درمیان تلخی بہت بڑھ گئی ہے اوراسی وجہ سے جگن کی والدہ وجےاما اپنے بیٹے سے الگ ہو گئی ہیں ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔