زیادہ تر ریاستیں لاک ڈاؤن بڑھانے کے حق میں: نارائن سامی

پڈوچیری کے وزیراعلی وی نارائن سامی نے کہا کہ پی ایم مودی کے ساتھ کورونا بحران کے سلسلے میں وزرائے اعلی کی آج ہوئی میٹنگ میں زیادہ تر ریاستوں نے لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کے سینئررہنما اور پڈوچیری کے وزیراعلی وی نارائن سامی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ کورونا کے بحران کے سلسلے میں وزرائے اعلی کی آج ہوئی میٹنگ میں زیادہ تر ریاستوں نے لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

نارائن سامی نے وزیراعظم کے ساتھ وزرائے اعلی کی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں سوالوں کے جواب میں کہا کہ سب سے پہلے لاک ڈاؤن کے سلسلے میں ہی پی ایم مودی نے اپنی بات کہی اور بتایا کہ زراعت وغیرہ شعبوں میں کام کے سلسلے میں راحت دی جانی ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ زرعی کاموں اور دیگر کاموں کو سماجی دوری کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے شروع کیا جا رہا ہے۔


کانگریس لیڈر نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت والی ریاستوں کے تقریباً سبھی وزرائے اعلی نے لاک ڈاؤن بڑھانے کی خواہش ظاہر کی ہے جبکہ کانگریس اور کچھ دیگر ریاستوں کے وزرائے اعلی نے مرکز سے کورونا سے لڑنے کے لئے اقتصادی پیکج کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزرائے اعلی نے مرکز سے اشیا اور خدمات ٹکس جی ایس ٹی اور دیگر مدوں کے بقائے کی فوری ادائیگی کرنے کی بھی اپیل کی تاکہ ریاست مضبوطی سے کورونا سے لڑ سکے۔

نارائن سامی نے کہا کہ پڈوچیری میں تین لوگ کورونا سے متاثر ہیں اور ان کا علاج چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پڈوچیری بہت چھوٹی ریاست ہے اس کی اقتصادی حالت بہت اچھی نہیں ہے اس لئے مرکز اسے جی ایس ٹی کے باقی پیسے اور دیگر بقایا لوٹائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست کو ساتویں پے کمیشن کا بقایا بھی مرکز سے چار سال سے نہیں ملا ہے اور انہوں نے اس پیسے کے ساتھ ہی مرکز سے ریاست کو اقتصادی پیکج دیئے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔