بی جے پی اقتدار میں سب سے زیادہ کسانوں کو ہراساں کیا گیا: اکھلیش

اکھلیش یادو نے کہا کہ پی ایم نے کسان کی آمدنی دو گنی کرنے کا وعدہ کیا تھا اب پوچھنے پر کہا جاتا ہے یہ تیقن کب دیا گیا تھا؟ فصلوں کو کم از کم سہارا قیمت پر خرید کے معاملے میں بھی کسان کو دھوکہ ملا ہے

اکھلیش یادو، تصویر یو ین آئی
اکھلیش یادو، تصویر یو ین آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ و سابق وزیر اعلی اترپردیش اکھلیش یادو نے ریاست کی حکمراں جماعت بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اقتدار میں اگر کسی کی سب سے زیادہ ہراسانی کی گئی ہے تو وہ کسان ہیں۔ ایس پی سربراہ نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ کسان بی جے پی حکومت کے جھوٹے دعوؤں اور سرکار کی غلط پالیسیوں سے کافی دکھی، بے حال اور پریشان ہے۔ الیکشن سے پہلے کسان کو سمان ندھی کے نام پر جو رقم اس کے کھاتے میں بھیجی گئی اب اس کی باضابطہ وصولی شروع کر دی گئی ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ خود وزیر اعظم نے سال 2022 تک کسان کی آمدنی دو گنی کرنے کا وعدہ کیا تھا اب پوچھنے پر کہا جاتا ہے یہ تیقن کب دیا گیا تھا؟ فصلوں کو کم از کم سہارا قیمت پر خرید کے معاملے میں بھی کسان کو دھوکہ ملا ہے۔ گنا کسانوں کو بقایہ ادا کرنے کے نام پر بھی ٹھگی کی جا رہی ہے۔ آوارہ مویشی کسانوں کی جان بھی لے رہے ہیں اور فصل بھی برباد کررہے ہیں۔ وزیر اعلی کے پاس اس کا کوئی حل نہیں ہے، صرف بیان بازی ہے۔


اکھلیش یادو نے کہا کہ قنوج کے تال گرام میں کسانوں کو اس سردی میں بھی رات رات بھر جاگ کر فصلوں کی رکھوالی کرنی پڑتی ہے۔ جھنڈ کے جھنڈ آوارہ مویشی کسانوں کے کھیتوں کو گھوم۔ گھوم کر چر رہے ہیں اور کسان کی فصل کو برباد کر رہے ہیں۔ پرتاپ گڑھ میں فصل بچانے کے لئے کھیت پر بانس بلی لگاتے وقت بانس کے اوپر سے گزرے ہائی ٹیشن تار سے چھو جانے کے سبب بجلی کرنٹ سے جھلس کر کسان کی موت ہوگئی۔ آخر وزیر اعلی بتائیں اس موت کے لئے کون ذمہ دار ہے؟۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔