عید الفطر پر کہیں مساجد اور عید گاہیں بند توکہیں پر ہو رہی ہےنماز

پنجاب سے ایسی بھی تصاویر موصول ہوئی ہیں جہاں بڑی تعداد میں مسلمان عید کی نماز مسجد میں ادا کرتے نظر آ رہے ہیں۔

دہلی کی جامع مسجد
دہلی کی جامع مسجد
user

قومی آواز بیورو

ایک ماہ کے روزہ رکھنے کے بعد عید کا دن مسلمان جس جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں اس پر گزشتہ دو سالوں سے نظر لگ گئی ہے۔ کورونا وبا کی وجہ سے کہیں لاک ڈاؤن ہے تو کہیں پر جزوی پابندیاں ہیں اس لئے کہیں مسلمان عید کی نماز مساجد اور عید گاہوں میں پڑھتے نظر آ رہےہیں تو کہیں مساجد اور عید گاہیں بالکل بند ہیں۔

دہلی میں مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ کی وجہ سےمساجد اور عیدگاہوں میں عید کی نماز نہیں ہو رہی ہے ۔ دہلی کی جامع مسجد میں باہر سے کسی نمازی کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہے بس جو لوگ وہاں اندر رہتے ہیں انہیں لوگوں نے وہاں عید کی نماز ادا کی ۔ واضح رہے جامع مسجدکےشاہی امام سید احمد بخاری اور فتحپوری مسجد کے شاہی امام مفتی مکرم صاحب نےپہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ لوگ کورونا وبا کی وجہ سے گھروں میں ہی عید کی نماز ادا کریں ۔


اتر کھنڈ میں انتظامیہ نےعید گاہ اور مساجد میں صرف پانچ لوگوں کو نماز ادا کرنے کی اجازت دی ہے۔ لوگوں نے اس کےلئےوہاں ہر مسجد اور عید گاہ میں کئی جماعتوں کا اہتمام کیا ہے جو پانچ کےگروپ میں باری باری وہاں نماز ادا کر رہے ہیں ۔

ادھر پنجاب سے ایسی بھی تصاویر موصول ہوئی ہیں جہاں بڑی تعداد میں مسلمان عید کی نماز مسجد میں ادا کرتے نظر آ رہے ہیں۔امرتسر کے خیر الدین ہال بازار میں واقع جامع مسجد میں بڑی تعداد میں نمازیوں کو دیکھا جا سکتا ہے ۔ کورونا وبا کےدور میں ایسا کرنا بیماری اور پریشانیوں کو دعوت دینا ہے۔ مذہبی علماء نےبار بار اس کی درخواست کی ہے کہ وبا کو دیکھتے ہوئے مسلمان گھروں میں ہی نماز ادا کریں ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔