دلی میں کورونا کے 2187 نئے معاملے، صحت مند افراد کی تعداد 4027

دلی میں کورونا کے کل 15096 بیڈز ہیں جن میں سے 4784 پر مریض ہیں جبکہ 10312 خالی ہیں۔ ہوم آئسولیشن میں مریضوں کی تعداد کل کے 14661 سے گھٹ کر 12543 مریض رہ گئی ہے۔

تصویر، سوشل میڈیا،
تصویر، سوشل میڈیا،
user

یو این آئی

راجدھانی میں جمعرات کو مسلسل دوسرے دن راحت کی بات یہ رہی کہ کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں کے مقابلے صحت مند ہونے والوں کی تعداد کافی زیادہ رہی۔

وزارت صحت کے جمعرات کے اعداد و شمار کے مطابق نئے معاملوں 2187 رہے اور کل متاثرین کی تعداد 107051 پر پہنچ گئی۔ اس دوران 4027 مریضوں کے صحت مند ہونے سے 82226 لوگ وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ اسی مدت میں 45 لوگوں کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد 3258 ہوگئی ہے۔ اس دوران فکر کی بات یہ رہی کہ کنٹنمنٹ زونوں کی تعداد 105 سے بڑھ کر 562 ہوگئی۔


پیر کو نئے معاملے گھٹ کر 1379 ہوگئے تھے۔ اس سے قبل دلی میں 23 جون کو ایک دن میں سب سے زیادہ 3947 معاملے سامنے آئے تھے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3982 مریض بیماری سے آزد ہوئے تھے۔ مہاراشٹر اور تمل ناڈو کے بعد دلی تیسری ریاست ہے جہاں متاثری کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔ مہاراشٹر میں متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے بھی زیادہ ہے۔دلی میں فعال معاملوں کی تعداد بھی کل کے 23452 سے کم ہوکر 21567 رہ گئی ہے۔

کورونا جانچ میں گزشتہ کچھ دنوں میں آئی تیزی سے جانچ کی کل تعداد 724148 پر پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹﷺں میں دلی مین 22289 جانچ کی گئیں۔ اس میں آر ٹی پی سی آر جانچ 9719 اور ریپڈ اینٹیجن جانچ 12570 تھی۔


تین جولائی کو ریکارڈ 24165 جانچ کی گئی تھیں۔ دلی میں 10 لاکھ کی آبادی پر جانچ کا اوسط بھی بڑھ کر 38113 ہوگیا ہے۔

دلی میں کورونا کے کل 15096 بیڈز ہیں جن میں سے 4784 پر مریض ہیں جبکہ 10312 خالی ہیں۔ ہوم آئسولیشن میں مریضوں کی تعداد کل کے 14661 سے گھٹ کر 12543 مریض رہ گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔