ایک دن میں کورونا کے پھر آئے ایک لاکھ سے زیادہ نئے معاملے، عوام میں خوف
مرکز ی حکومت نے کہا ہےکہ اگلے چار ہفتہ انتہائی اہم ہیں اور اس وبا کی دوسری لہر کو روکنے کے لئے عوام کےتعاون کی بہت سخت ضرورت ہے۔
ملک میں کورونا کا قہر جاری ہےاور نئےمعاملوں کی تعداد میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے اور پوری دنیا میں سب سے زیادہ کورونا کے معاملہ اب ہندوستان سےرپورٹ ہورہےہیں ۔ ہندوستان ویسے کورونا کیس کے معاملوں میں دنیا میں تیسرےنمبر ہے لیکن اس وقت سب سے زیادہ معاملہ ہندوستان سے ہی رپورٹ ہو رہےہیں اور کل ایک دن میں ایک لاکھ سات ہزار سے زیادہ نئے معاملہ سامنے آئے ہیں۔
کورونا وبا کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتےہوئےمرکز ی حکومت نے کہا ہےکہ اگلے چار ہفتہ انتہائی اہم ہیں اور اس وبا کی دوسری لہر کو روکنے کے لئے عوام کےتعاون کی بہت سخت ضرورت ہے۔مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے لوگوں نے ماسک پہننا بند کر دیا ہے۔ملک کی مختلف ریاستوں اور یونین ٹیریٹریز سے موصول ہونے والےاعداد و شمار کےمطابق کل اس سال کے سب سےزیادہ وبا متاثرین کےمعاملے سامنےآئےہیں۔ پچھلے تین دنوں میں یہ دوسری مرتبہ ہےکہ کورونا وبا کےایک لاکھ سےزیادہ معاملے سامنےآئے ہیں۔
واضح رہے اتوار کو 1,03,558 کورونا کےمعاملے رپورٹ ہوئےتھےجبکہ پیر کو یہ نمبر کم ہو کر لاکھ سے نیچےپہنچ گیا تھا لیکن کل منگل کو یہ تعداد اس سال کی سب سےزیادہ ہو گئی۔ واضح رہے مہاراشٹر سےسب سےزیادہ معاملےرپورٹ ہورہےہیں اور وہاں کئی طرح کی سختیوں کا اعلان کیا جا چکاہےجس میں جہاں جم، تھیٹر،مال وغیرہ بند کر دئے ہیں وہیں ہفتہ اور اتوار کو ممبئی میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ دہلی میں بھی کیسوں کی بڑھتی تعدادکو دیکھتےہوئے کیجریوال حکومت نےرات کا کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ادھر ٹیکہ لگوانےوالوں کی تعداد میں مستقل اضافہ ہورہا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔