جھارکھنڈ میں چار سیٹوں پر ووٹنگ مکمل، 60 فیصد سے زائد پولنگ

ریاستی دفتر کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ ریاست کے چار پارلیمانی حلقوں جمشید پور، دھنباد، گریڈیہہ اور سنگھ بھوم میں صبح سات بجے شروع ہوئی پولنگ شام چار بجے ختم ہوگئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

رانچی: جھارکھنڈ میں چھٹے مرحلے میں چار لوک سبھا سیٹ جمشید پور، دھنباد، گریڈیہہ اور سنگھ بھوم میں حفاظت کے سخت انتظامات کے درمیان پرامن طریقے سے کرائی گئی ووٹنگ میں 60 فیصد سے زائد ووٹروں نے اپنے ووٹ کا استعمال کر کے 67 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کر دیا۔

ریاستی دفتر کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ ریاست کے چار پارلیمانی حلقوں جمشید پور، دھنباد، گریڈیہہ اور سنگھ بھوم میں صبح سات بجے شروع ہوئی پولنگ شام چار بجے ختم ہوگئی۔ ووٹنگ ختم ہونے تک ان چار سیٹوں پر ساٹھ فیصد سے زائد ووٹروں نے اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کیا۔ گریڈیہہ پارلیمانی حلقہ میں سب سے زیادہ 61.22 فیصد ووٹ پڑے، وہیں سنگھ بھوم میں 59.96 فیصد، جمشید پور میں 58.74 فیصد اور دھنباد میں 54.66 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ آخری اعداد و شمار موصول ہونا باقی ہیں۔

اس دوران گریڈیہہ پارلیمانی حلقہ کے گریڈیہہ اسمبلی حلقہ میں 65.76 فیصد، ڈمری میں71.21 فیصد، گومیا میں 62.30 فیصد، بورمو میں 57.19 فیصد، ٹنڈی میں 54.74 اور باگھ مارا میں 57.21 فیصد، دھنباد لوک سبھا حلقہ کے بوکارو میں48 فیصد، چکندیاری میں 62.50 فیصد، سندری میں 62.98 فیصد، نرسا میں 60.53 فیصد، دھنباد میں 51.02 فیصد اور جھریا میں 50.30 فیصد، جمشید پور کے بہارا گوڑا میں 63.35 فیصد گھاٹ شیلا میں64.52 فیصد، پوٹکا میں60.83 فیصد، جگسلائی میں62.98 فیصد، جمشید پور (مشرقی) میں52.64 فیصد اور جمشید پور (مغربی) میں51.40 فیصد اور سنگھ بھوم لوک سبھا سیٹ کے سرائے کیلا اسمبلی حلقہ میں 60.91 فیصد، چائباسا میں 62.52 فیصد مجھ گانون میں60.27 فیصد، جگن ناتھ پور میں56.09 فیصد، منوہر پور میں 58.50 اور چکر دھر پور میں 60.30 فیصد ووٹروں نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔


قابل ذکر ہے کہ اس مرحلے میں ان چار سیٹ پر 6685401 ووٹر ہیں، جو آج شام چار بجے تک 8300 بوتھوں پر اپنے ووٹ کا حق استعمال کر کے 67 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں قید کرایا۔ کل ووٹروں میں 3505565 مرد اور 3179720 خواتین شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔