ملک میں کورونا کے 41 ہزار سے زائد نئے معاملے، 581 افراد فوت
اس دوران 39 ہزار 130 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ ایک لاکھ 43 ہزار 850 ہوگئی ہے۔
نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے 41 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے اور 581 افراد کی اس وبا سے موت ہوگئی۔ اس دوران بدھ کے روز 34 لاکھ 97 ہزار 058 افراد کوکورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 39 کروڑ 13 لاکھ 40 ہزار 491 افراد کوٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 41806 نئے کیسزسامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ نو لاکھ 87 ہزار 880 ہوگئی ہے۔ اس دوران 39 ہزار 130 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ ایک لاکھ 43 ہزار 850 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز2095 بڑھ کر چارلاکھ 32 ہزار 41 ہوگئے ہیں۔
اس دوران 581 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کرچار لاکھ 11 ہزار 989 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر 1.39 فیصد، شفایابی کی شرح 97.28 فیصد اور شرح اموات 1.33 فیصد ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹوکیسز 2365 بڑھ کر 110056 ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 6067 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 5944801 ہوگئی ہے، جبکہ 170 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 126390 ہوگئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔