راجستھان میں ابھی تک دو کروڑ سات لاکھ تیس ہزار سے زیادہ کورونا کے ٹیکے لگائے گئے
اب تک لگے ٹیکوں میں ایک کروڑ 72 لاکھ 556 پہلی خوراک اور 35 لاکھ 29 ہزار 601 دوسری خوراک شامل ہے۔
جے پور: راجستھان میں عالمی وبائی مرض کی روک تھام کے لئے کی جانے والی ویکسینیشن کے تحت اب تک دو کروڑ سات لاکھ تیس ہزار سے زیادہ کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ محکمہ طب کے مطابق ہفتہ تک ریاست میں کورونا ویکسین کی پہلی اور دوسری دو کروڑ سات لاکھ 30 ہزار 157 خوراکوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ ان میں سے نجی اسپتالوں میں ایک لاکھ دو ہزار 243 ویکسین لگائی گئیں۔ ہفتے کو دو لاکھ 40 ہزار 325 ویکسین لگائی گئیں ان میں سے دو لاکھ چھ ہزار 70 ویکسین 18 سے 44 سال کی عمر کے لوگوں کو دی گئیں۔
اب تک لگے ٹیکوں میں ایک کروڑ 72 لاکھ 556 پہلی خوراک اور 35 لاکھ 29 ہزار 601 دوسری خوراک شامل ہے۔ 19 جون کو دو لاکھ 23 ہزار 41 افراد نے پہلی خوراک وصول کی جبکہ 17 ہزار 284 افراد کو دوسری خوراک دی گئی۔ اس دوران 60 سال سے زیادہ عمر کے 55 لاکھ 34 ہزار 558 افراد کو اس کی پہلی خوراک دی گئی ہے اور 17 لاکھ 87 ہزار 276 افراد کو اس کی دوسری خوراک دی گئی ہے۔ ہفتے کو ان عمر کے 1349 افراد کو کورونا کی پہلی خوراک دی گئی، جبکہ 6359 افراد کو اس کی دوسری خوراک دی گئی۔
اسی طرح 45 سے 59 سال عمر کے 60 لاکھ 97 ہزار 906 افراد کو پہلی خوراک دی گئی ہے، جبکہ نو لاکھ 44 ہزار 726 افراد کو دوسری خوراک دی گئی ہے۔ 19 جون کو 45 سے 59 سال کی عمر کے 15 ہزار 332 افراد نے پہلی خوراک حاصل کی جبکہ 9902 افراد کو دوسری خوراک دی گئی۔ اب تک 44 لاکھ 88 ہزار 250 افراد نے پہلی خوراک وصول کی ہے، جبکہ اسی عمر گروپ کے 3721 افراد نے دوسری خوراک وصول کی ہے۔ ہفتے کو 18 سے 44 سال کی عمر کے دو لاکھ چھ ہزار 70 افراد نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کی جبکہ 582 افراد کو اس کی دوسری خوراک دی گئی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔