ہندوستان میں لگاتار تیسرے دن کورونا کے 18 ہزار سے زائد نئے معاملے درج
گزشتہ 24 گھنٹے میں 18840 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 43 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، اسی دوران 16104 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے معاملے کم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ لگاتار تیسرے دن ملک میں کورونا انفیکشن کے 18 ہزار سے زائد نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹےمیں 18840 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 43 لوگوں کی موت ہو گئی۔ اسی دوران 16104 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے سرگرم مریضوں کی تعداد بڑھ کر 125028 ہو گئی ہے۔ ساتھ ہی روزانہ کی پازیٹویٹی ریٹ بڑھ کر 4.14 فیصد ہو گئی ہے۔
کورونا انفیکشن کے سب سے زیادہ معاملے مہاراشٹر میں سامنے آ رہے ہیں۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 2944 نئے معاملے سامنے آئے اور سات مریضوں کی موت ہو گئی۔ محکمہ صحت کی طرف سے ہفتہ کو جاری بلیٹن کے مطابق نئے معاملوں کے ساتھ کُل متاثرین کی تعداد 7998676 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ 47 ہزار 971 ہو گئی ہے۔ بہر حال، گزشتہ 24 گھنٹے میں 3499 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی کورونا سے پاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 78 لاکھ 31 ہزار 851 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب بھی 18851 سرگرم معاملے ہیں جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔