کورونا کے 12 ہزار سے زیادہ نئے متاثرین، فعال معاملات میں معمولی اضافہ

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 12 ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں، جب کہ فعال معاملات میں مسلسل کمی کاسلسلہ کم ہونے کے ساتھ اس میں معمولی اضافہ ہوا ہے

کورونا وائرس/ آئی اے این ایس
کورونا وائرس/ آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 12 ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں، جب کہ فعال معاملات میں مسلسل کمی کاسلسلہ کم ہونے کے ساتھ اس میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ اس درمیان جمعرات کو ملک میں پانچ لاکھ 65 ہزار 276 افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی اور اب تک ایک ارب سات کروڑ 70 لاکھ 46 ہزار 116 افراد کو کورونا سےبچاؤ کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 12729 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 43 لاکھ 33 ہزار 754 ہو گئی ہے۔ اس دوران 12 ہزار 165 مریض صحت یاب ہوئے جس کے ساتھ ہی اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد تین کروڑ 37 لاکھ 37 ہزار 959 ہو گئی ہے۔


ایکٹو کیسز 221 بڑھ کر 148922 ہو گئے۔ اسی عرصے میں 221 مریضوں کی موت کے بعد اموات کااعدادوشماربڑھ کرچار لاکھ 59 ہزار 873 ہو گیاہے۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح 0.43 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.23 فیصد اورشرح اموات 1.34 فیصد پر برقرار ہے۔ کیرالہ فعال معاملات میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں ایکٹو کیسز کی کل تعداد 75171 ہے جب کہ 5936 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4887350 ہو گئی ہے۔

اسی عرصے میں 136 مریضوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 32734 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر میں فعال معاملے 54 کم ہو کر 18691 رہ گئے ہیں جبکہ مزید 32 مریضوں کی موت سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 140345 ہو گئی ہے۔ وہیں کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد 1163 کم ہو کر 6456263 رہ گئی ہے۔


تمل ناڈو میں، ایکٹیو کیسز کم ہو کر 10895 ہو گئے ہیں اور مزید 15 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 36191 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2659407 مریض انفیکشن سے پاک ہوچکے ہیں۔ شمال مشرقی ریاست میزورم میں 292 ایکٹیو کیسز میں کمی کے باعث ان کی تعداد 6141 ہو گئی ہے اور کورونا سے پاک افراد کی کل تعداد 117445 ہو گئی ہے جبکہ اموات کااعدادوشمار 440 تک پہنچ گیا ہے۔

جنوبی ہند کے کرناٹک میں کورونا کے ایکٹو کیسز میں 39 کی کمی آئی ہے اور اب کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 8296 رہ گئی ہے۔ ریاست میں مزید چار مریضوں کی موت کے بعد جاں بحق افرادکی تعداد بڑھ کر 38095 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2942884 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔

آندھرا پردیش میں 68 ایکٹیو کیسز کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 3830 پر آ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2049338، جب کہ اس وبا سے مزید دو مریضوں کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 14388 ہو گئی ہے۔


تلنگانہ میں فعال معاملات 74 کم ہو کر 3879 ہو گئے ہیں، جب کہ یہاں ایک اور مریض کی موت کے بعد اموات کا اعدادوشمار 3961 ہوگیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 664212 لوگوں کو اس وبا سے نجات ملی ہے۔

قومی راجدھانی دہلی میں ایکٹیو کیسز میں کمی کے ساتھ ہی کیسز کی کل تعداد 303 پر آ گئی ہے اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1414609 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد 25091 پر برقرار ہے۔

مغربی بنگال میں کورونا کے ایکٹو کیسز 41 سے بڑھ کر 8193 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا سے مزید 14 لوگوں کی موت کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 19188 ہو گئی ہے اور اب تک 1568951 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

چھتیس گڑھ میں کورونا کیسز میں 11 کی کمی کے بعد ان کی تعداد کم ہو کر 297 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 992267 اورگزشتہ 24 گھنٹے میں ایک بھی مریض کی موت نہ ہونے سے اموات کی تعداد 13583 پر مستحکم ہے۔


پنجاب میں ایکٹو کیسز 240 ہیں، انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 585664 اور اموات کااعدادوشمار 16562 ہے۔ گجرات میں ایکٹو کیسز کی تعداد 11 بڑھ کر 220 ہو گئی ہے اور اب تک 816370 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 10090 تک پہنچ گئی ہے۔

بہار میں اب تک 716415 لوگ کورونا سے آزاد ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اموات کا اعدادوشمار 9661 پربرقرار ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔